شہبازشریف کی زیرصدارت 24 نومبر کو دھرنے میں فسادات سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں 24 نومبر کو ہونے والے دھرنے میں فسادات کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتشار پھیلانے والوں نے بیلاروس کے صدر کے پاکستان کے سرکاری دورے کے وقت ملک کے دارالحکومت پر لشکر کشی کی جو ہمارے لیے شدید شرمندگی کا باعث بنا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔ دھرنوں میں قانون پامال کرنے والوں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو زخمی اور شہید کرنے والوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔ پاکستان میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس کی تشکیل دی جائے گی۔اسلام آباد سیف سٹی میں فارنزک لیب شامل کر کے اسے بین الاقوامی معیار پر لایا جائے گا اور اس کے لئے...
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موقع واردات سے اسلحہ اور فائرنگ کے نتیجے میں ملنے والے کارتوس اور خول اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔ تمام شواہد فارنزک کے لیے بھیجے جائیں گے۔ موقع واردات پر موجود فسادیوں کی شناخت کا عمل بھی تیز ی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔شناخت کے بعد تمام فسادیوں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔Dec 02, 2024 04:18 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف: انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گاوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام آباد میں تشکیل کردہ ٹاسک فورس نے اجلاس کیا ہے جہاں مزید کہا گیا ہے کہ تمام فسادیوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
مزید پڑھ »
کراچی؛ کچرا پھیلانے پر دکانداروں پر جرمانےمئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پرکچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا اسلام آباد پر لشکر کشی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکمبلوائیوں سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد اور ملک بھر میں اینٹی روئٹس (Anti Riots) فورس قائم کی جائے
مزید پڑھ »
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سڑکوں پر کچرا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور جُرمانے کا فیصلہمیئر کراچی کی ہدایت پر میونسپل انسپکٹرز کو شہر میں کچرا پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم
مزید پڑھ »
اپیکس کمیٹی کا اجلاس؛ بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوریخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا
مزید پڑھ »
امریکی انتخابات: زیادہ ووٹ کے باوجود شکست کیسے؟ امریکا کے الیکٹورل کالج کا جائزہامریکا کے الیکٹرول کالج سسٹم کا جائزہ لیا جائے تو بیلٹ پیپرز پر صدر یا نائب کے نام ہوتے ہیں، درحقیقت ووٹرز گروپ یا الیکٹرز کو ووٹ دیتے ہیں۔
مزید پڑھ »