کپتان اظہر علی نے پہلے میچ میں شکست کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates PAKvENG PAKvsENG AzharAli
اولڈ ٹریفورڈ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے شاہینوں کو کڑے مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا تاہم قومی کپتان اظہر علی نے شکست کی وجہ رن آؤٹس مِس کرنے کو قرار دے دیا۔
پوسٹ میچ پریزینٹیشن سرمنی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک شاندار ٹیسٹ میچ تھا تاہم نتیجہ اپنے حق میں نہ آنے پر مایوسی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ گیند ریورس سوئنگ نہیں ہو رہا تھا۔ ہم نے 5 بلے باز آوٹ کردیئے تو بے حد خوش تھے لیکن پھر انگلینڈ کی ایک شراکت داری نے سب بدل دیا۔
کپتان نے مزید کہا کہ ہم مخالف ٹیم کے بلے باز رن آوٹ کرنے میں ناکام رہے جو کہ ٹیسٹ میچ میں جرم کے مترادف ہے۔ اظہر علی نے یہ بھی کہا کہ وکٹ میں جان ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ نے گیم کا مومنٹم بدل دیا اور فیصلہ اپنے حق میں کرنے میں کامیاب ہوئے۔واضح رہے کہ 277 رنز کے تعاقب میں آدھی انگلش ٹیم 117 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی تھی تاہم بٹلر اور ووکس نے چھٹی وکٹ پر 139 رنز کی فتح گر شراکت داری قائم کرکے ہاری ہوئی بازی اپنے نام کرلی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کی بیٹنگ مشکل میں، کپتان اظہر علی بھی آؤٹ - BBC News اردومانچسٹر کے میدان اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ مشکل میں ہے۔ کپتان اظہر علی اور بابر اعظم سمیت چار وکٹیں گِر چکی ہیں۔
مزید پڑھ »
۔۔۔اور اظہر علی کی جیب بھی خالی تھی - BBC News اردوجوں جوں کھیل آگے بڑھا، یہ واضح ہوتا گیا کہ اظہر علی اپنی جیب میں صرف ایک ہی پلان لے کر آئے تھے، جب ایک غیر متوقع پارٹنرشپ لگی اور کنڈیشنز بھی اچانک انگلینڈ کے حق میں ہو گئیں۔
مزید پڑھ »
مجھے لختِ دلِ مہر علی شاہ یاد آتے ہیںلندن کا ہیتھرو ایئر پورٹ اُس روز گنجائش سے بڑھ کر بھرا ہوا تھا جس کی خاص وجہ یہ تھی کہ ایشین لڑکیاں، لڑکے تعلیمی ادارے بند ہونے پر کرسمس کی چھٹیاں گزارنے اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ پڑھیئےعبداللہ بابراعوان کا کالم: DunyaComlumns DunyaUpdates
مزید پڑھ »