اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے پورے خطے میں امن واستحکام کی راہ ہموار ہوگی۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کے امن واستحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق نے افغان امن عمل کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات کے انعقاد سے افغانستان میں مستقل اور دیرپا قیام امن میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے پورے خطے میں امن واستحکام کی راہ ہموار ہوگی۔ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خطے میں امن کی ضمانت، کشمیر کا حل - ایکسپریس اردوکشمیریوں نے اپنے خون سے جدوجہد آزادی کی تاریخ رقم کی ہے، انشاء اللہ جلد ان کا لہو رنگ لائے گا۔
مزید پڑھ »
ہم جنس پرستی پر مبنی شو دکھانے پر افغانستان میں غم و غصہ - BBC News اردوحال ہی میں افغانستان میں رائج روایت ’بچہ بازی‘ یعنی ہم جنس پرستی کے موضوع پر بنایا گیا میوزیکل شو لائیو سٹیریم کیا گیا جس پر افغانستان کی عوام کی جانب سے زبردست تنقید کی گئی۔
مزید پڑھ »
ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریلوے کے شعبے میں انقلاب آئے گا، شیخ رشیداسلام آباد: (دنیا نیوز) ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے کوئٹہ تفتان ریل ٹریک کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق قابل عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ مکمل کر لی ہے۔
مزید پڑھ »
ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریلوے کے شعبے میں انقلاب آئے گا، شیخ رشیداسلام آباد: (دنیا نیوز) ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے کوئٹہ تفتان ریل ٹریک کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق قابل عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ مکمل کر لی ہے۔
مزید پڑھ »