سیکیورٹی کونسل نے افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی افزائش، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کے حوالے سے رپورٹ جاری
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مدد کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے بڑھ رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ داعش کی افغانستان میں بڑھتی کارروائیاں اور افغان طالبان کی معاونت خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان میں اپنی کارروائیاں پھیلانے کی کوشش کرتے ہوئے، داعش خراسان کو ایک اہم دھچکا لگا، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے داعش خراسان کی بیرونی آپریشنز برانچ کو ناکام بنادیا۔ رپورٹ کے مطابق اس امداد کے نتیجے میں فتنتہ الخوارج نے افغانستان کے مختلف صوبوں میں نئے تربیتی کیمپ قائم کیے اور طالبان کے اندر اپنے حامیوں کی بھرتی کی، افغانستان میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے کی سکیورٹی کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے۔
ان گروپوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات نے خطے میں ایک نیا غیر علاقائی خطرہ پیدا کیا ہے، افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج کے درمیان خودکش بمباروں اور جنگجوؤں کی فراہمی اور نظریاتی رہنمائی جیسے معاملات پر بھی تعاون ہو رہا ہے، اس تعاون سے ان دہشت گرد گروپوں کو ایک دوسرے کی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور وہ خطے کے دیگر گروپوں کے لیے ایک چھتری تنظیم کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ تمام دہشتگرد، دہشتگردانہ کارروائیوں ، جنگجوؤں کی تربیت اور فنڈنگ میں ملوث تھے، ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ، ترکستان اسلامی پارٹی نے فتنتہ الخوارج المعروف ٹی ٹی پی، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان اور جماعت انصار اللہ جیسے گروپوں کے ساتھ روابط برقرار رکھے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
افغانستان میں امریکی اسلحہ دہشت گردوں نے پاکستان کیخلاف استعمال کیا، دفتر خارجہیہ ہتھیار دہشت گرد تنظیموں بشمول ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیے گئے ہیں. ترجمان
مزید پڑھ »
سول اسپتال کراچی میں 24 گھنٹے سے بجلی معطلاسپتال کی پی ایم ٹی خراب ہے،پی ایم ٹی کی تبدیلی کی متعدد بار درخواست کی ہے،جنریٹرسے بجلی فراہم کررہے ہیں،ایم ایس
مزید پڑھ »
پاکستان کی ناراضی کے پیش نظر طالبان نے ٹی ٹی پی کے ارکان کو منتقل کیاپاکستان کی بڑھتی ناراضی کے پیش نظر طالبان حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ ارکان کو سرحدی علاقے سے ملک کے دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا۔ پاکستان نے کابل کے اس اقدام کو انتہائی ناکافی قرار دے دیا ہے۔ ایک سینئر افسر نے کہا کہ طالبان کا یہ اقدام ناکافی ہے کیونکہ صرف ٹی ٹی پی کے ارکان منتقل کیے گئے، جنگجو نہیں۔
مزید پڑھ »
مذاکرات کی بےچارگی: ایکسپریس پروگرام میں تجزیہ کاروں کی تنقیدایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں تجزیہ کاروں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی بےچارگی پر تنقید کی۔ انھوں نے بے اختیار لوگوں سے بات کرنے کی کیا ضرورت ہے، اور حکومت اور پی ٹی آئی کے فوٹو سیشنز کی کیا ضرورت ہے، ان سوالات پر گفتگو کی۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مذاکرات کے پیچھے مذاکرات ہو رہے ہیں اور حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات نہیں مانے گی، جس سے مذاکرات کے دروازے بند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
مشکلات حل ہونے میں تھوڑا سا وقت لگتا ہے، علی محمد خانہم توقع کر رہے تھے کہ آج کی میٹنگ میں کمیٹی کے سامنے پی ٹی آئی کے مطالبات باضابطہ رکھے جائیں گے ایسا ہی ہوا، نوید قمر
مزید پڑھ »
قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈاحکومت، پی ٹی آئی کا ہدف تھا کہ عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، سابق وفاقی وزیر
مزید پڑھ »