حکومت، پی ٹی آئی کا ہدف تھا کہ عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، سابق وفاقی وزیر
حکومت، پی ٹی آئی کا ہدف تھا کہ عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، سابق وفاقی وزیرسابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کی ہوا نکلنے کے اندازے کے ساتھ پی ٹی آئی پلے کارڈز کے ڈرامے کے ساتھ پھرتی رہے گی اور حکومت چلتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ایک چہرہ بتائیں جو آج اقتدار کے مزے لے رہے ہیں، ان میں سے کسی نے بھاری جیل برداشت کی؟ یہ سب ایک سمجھوتے کے تحت ہو رہا ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نہ دھرنہ ہو گا نہ مرنا ہو گا نہ احتجاج ہو گا آخر میں پی ٹی آئی کے یہ لوگ ملک کا نام بدنام کرنے کیلئے بیرون ملک کچھ خط لکھ دیں گے تا کہ خانہ پوری ہو جائے۔Jan 21, 2025 11:49 AMصارم اغوا اور قتل میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج، پولیس کی 2 روز میں پیشرفت کی یقین دہانیپی ایف یو جے نے نئے پیکا ترمیمی بل کو دھوکا قرار دے دیاقوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈاشیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے،...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی: عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گاپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی کی مطالبات لکھ کر دینے کے حوالے سے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں، تمام کارکنوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات تاخیر کی وجہ سے عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات نہیں ہو سکی۔ شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کو تیز کرنا چاہتی ہے تو پی ٹی آئی کمیٹی کو فیسلیٹیٹ کرے۔
مزید پڑھ »
مذاکرات کا عمل کون رہی کا روپ اختیار کر چکا ہے؟حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل کون رہی کا روپ اختیار کر چکا ہے اور تیسری فازی غیر یقینی ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »
فوج کا ترجمان: مذاکرات مثبت، انتشاری سیاست کی مذمتفوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی ’’انتشاری‘‘ طرز سیاست کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔
مزید پڑھ »
جو ایک ہفتہ ضائع ہوا ہے اس کی شاید ہمیں بڑی قیمت ادا کرنی پڑے، شیرافضل مروتاگر کوئی ابہام تھا تو اس کی اجازت بانی پی ٹی آئی سے دو تاریخ سے پہلے ہی لینی چاہیے تھی،’’ سینٹر اسٹیج‘‘ میں گفتگو
مزید پڑھ »
رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو خوش کردیا، بانی پی ٹی آئی مسکرا دیےہم جلد ہی بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے، رانا ثنا اللہ کو کیوں فکر ہو رہی ہے ؟ علیمہ خان
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کا آغازپی ٹی آئی نے موجودہ حکومت سے مذاکرات شروع کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلی مذاکرات کی نشست سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوئی ہے۔ مذاکرات میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں رہنماؤں اور دو حلیف شامل ہوئے ہیں، جبکہ حکومت کی طرف سے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رہنما اور حکومتی کمیٹی کے مختلف پارٹیوں کے نمائندے موجود ہیں۔ مذاکرات میں پی ٹی آئی کے دو مطالبات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ لیا ہے اور رہائی اور مقدمات کی واپسی کو اہم مطالبات قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »