فوج کا ترجمان: مذاکرات مثبت، انتشاری سیاست کی مذمت

سیاسی خبریں

فوج کا ترجمان: مذاکرات مثبت، انتشاری سیاست کی مذمت
پاکستان، فوج، تحریک انصاف، عمران خان، مذاکرات، انت
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 69 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 53%

فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی ’’انتشاری‘‘ طرز سیاست کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔

فوج کے ترجمان کی طرف سے گزشتہ ہفتہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر تحریک انصاف اور عمران خان کا نام لیے بغیر اُن کی ’’انتشاری‘‘ طرز سیاست کو سختی سے رد کیا گیا لیکن اس کیساتھ ساتھ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کو مثبت اقدام کے طور پر لیا گیا۔ بہت سے سننے والوں کیلئے یہ پریس کانفرنس تحریک انصاف کیلئے سخت تھی اور فوج کی اُسی سوچ کی عکاسی کرتی تھی جو پہلے سے تحریک انصاف اور عمران خان کے حوالے سے پائی جاتی ہے۔ لیکن میری ذاتی رائے میں اگر فوج کے ترجمان کے اس بیان کا موازنہ اُن

کے اسی سال مئی میں دیے جانے والے بیان سے کیا جائے تو اسٹیبلشمنٹ کی تحریک انصاف سے متعلق پالیسی میں کچھ نرمی نظر آتی ہے۔ اپنے ماضی کے بیان میں فوج کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ فوج کیلئے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں لیکن اگر کوئی سیاسی جماعت اپنی ہی فوج پر حملہ کرتی ہے تو اُس سے کون بات کرے گا؟اُنہوں نے کچھ ایسے کہا تھاکہ9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی، سیاسی انتشاری ٹولےکے پاس صرف ایک ہی رستہ ہے کہ صدق دل سے معافی مانگے، نفرت اور انتشارکی سیاست چھوڑنے کا وعدہ کرے جبکہ بات چیت فوج سے نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہی ہو گی۔ اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں فوج کے ترجمان نے تحریک انصاف کی انتشاری سیاست پر بات کی، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینے کے متعلق بھی فوج کابیان دہرایا لیکن اب کی بار اُنہوں نے تحریک انصاف کے حوالے سے 9 مئی سے متعلق صدق دل سے معافی مانگنے والی شرط پر کوئی بات نہ کی۔حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے حوالے سے فوج کے ترجمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات خوش آئند عمل ہے۔گویا تحریک انصاف کو اپنے لیے سیاسی سپیس اگر حاصل کرنا ہے تو منفی سیاست کو چھوڑکروہ بہتری کی توقع کر سکتی ہے۔ ویسے بھی منفی سیاست اور انتشاری سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان اور تحریک انصاف کا اپنا ہی ہو رہا ہے۔ اب جب مذاکرات شروع ہوچکے ہیں تو سول نافرمانی کی تحریک کو چلانے کی کیا ضرورت ہے۔ اگر ایسی تحریک کامیاب بھی ہوتی ہے تو نقصان تو پاکستان کا ہو گا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان، فوج، تحریک انصاف، عمران خان، مذاکرات، انت

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیفحکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیفحکومت ہمیں انتشاری کہہ رہی ہے، انتشاری تو یہ لوگ ہیں جنہوں نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی، ترجمان کے پی حکومت
مزید پڑھ »

جولوگ اسمبلیوں سے ٹی اے ڈی اے لے رہے ہیں سڑکوں پرغل غپاڑہ کیوں کررہے ہیں، احسن اقبالجولوگ اسمبلیوں سے ٹی اے ڈی اے لے رہے ہیں سڑکوں پرغل غپاڑہ کیوں کررہے ہیں، احسن اقبال24 نومبر انتشار کی سیاست کا واٹر لو ثابت ہوا، وزیر منصوبہ بندی
مزید پڑھ »

ایک سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے، گورنر پنجابایک سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے، گورنر پنجابمذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے ، سردار سلیم حیدر
مزید پڑھ »

متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان آل نیهان کی مالیت اور انتظامیہمتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان آل نیهان کی مالیت اور انتظامیہمتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان آل نیهان کی مالیت اور انتظامیہ کا تفصیلی ترجمان۔
مزید پڑھ »

فوج سمیت تمام ادارے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ماتحت ہیں، عمر ایوبفوج سمیت تمام ادارے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ماتحت ہیں، عمر ایوبعمر ایوب کی فوجی عدالتوں سے سانحہ نو مئی کے ملزمان کی سزاؤں کی مذمت، ملٹری کا ادارہ بطور عدلیہ کام نہیں کرسکتا
مزید پڑھ »

بینظیر بھٹو کی سیاست اور شہادت: ہماری تاریخ کا اہم باببینظیر بھٹو کی سیاست اور شہادت: ہماری تاریخ کا اہم بابیہ مضمون سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی زندگی، سیاست اور شہادت پر روشنی ڈالتا ہے۔ انہوں نے مارشل لا کے خلاف مزاحمت کی اور مفاہمت کا راستہ بھی اپنایا، مگر ان کی حکمرانی کو قبول کرنے والی تنگ نظر سیاست کی وجہ سے تباہ ہو گئی۔ انہوں نے سیاست کا آغاز اپنے والد سے شروع کیا اور اپنی شہادت پر اس کا انجام لیا۔ مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کبھی آزاد اور منصفانہ انتخابات نہ ہو پائے اور مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے کی وجہ سے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-15 18:51:51