مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے ، سردار سلیم حیدر
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے، مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد کی صدر پنجاب پی ایل ایف راحیل کامران چیمہ کی قیادت میں ملاقات کی، گورنر پنجاب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز لائرز فورم کے وکلاء نے حقیقی جمہوریت کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے، مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آئینی بینچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے، جو شہید بے نظیر بھٹو کے ویژن کی تکمیل ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے سازشی عناصر کا راستہ بند ہوگیا، بھٹو ازم کے منشور کو پنجاب کی ہر وکلاء بار میں لے کر جائیں گے، پاکستانی عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کےلیے پی پی اور ن لیگ کی اہم بیٹھک بے نتیجہ ختمدونوں سیاسی جماعتوں کے وفود کی اہم بیٹھک پنجاب ہاؤس کی گورنر انیکسی میں ہوئی
مزید پڑھ »
عمران خان اعلان کر کے کہ اگر مذاکرات ناکام رہیں تو 14 دسمبر سے نافرمانی کی تحریک شروع کریں گےعمران خان نے حکومت کو خبر کی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کا 26 نومبر کے واقعات پر حکومت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہپی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں سول نافرمانی کی تحریک کے فیصلے کے لیے سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ذرائع
مزید پڑھ »
نوجوان نسل کو تخریبی سرگرمیوں میں مبتلا کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، گورنر پنجابروز روز احتجاج کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہے اور تعلیم حاصل کرنے والوں کا بہت نقصان ہوا ہے، سردارسلیم حیدر
مزید پڑھ »
انسان ہوں یا فرشتے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عمر ایوبمذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے، اگر مذاکرات نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کر دیں گے: رہنما تحریک انصاف
مزید پڑھ »
'ہم نے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا، پی ٹی آئی سیاسی گفتگوکرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں'مذاکرات کی مشروط پیش کش کے بعد بات چیت کیسے ہوسکتی ہے،اگرسول نافرمانی کی تحریک چلائی گئی ہے تو وہ بری طرح ناکام ہوگی: رانا ثنااللہ
مزید پڑھ »