اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے فلسطین کی ریاست کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی ہے۔ اسرائیل نے مخالفت کی اور امریکا کو تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔
اقوام متحدہ میں امریکا کو اس دفعہ جس تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔
اس قرارداد سے ایک بار پھر واضح ہوتا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر دنیا کے بہت کم ممالک امریکا کا ساتھ دینے پر تیار ہیں۔جنرل اسمبلی میں رکن ممالک کی بھاری تعداد نے امریکی موقف مسترد کرتے ہوئے بیت المقدس کی سابقہ حیثیت برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکا کو اس دفعہ جس تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکا اقتصادی اور عسکری لحاظ سے دنیا کا سب سے طاقت ور ملک ہونے کے باوجود بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار ہے اور اس کی سب سے...
اس وقت اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی تعداد محدود تھی اور ان میں سے بھی اکثریت کا تعلق یورپ اور لاطینی امریکا سے تھا، لیکن جنرل اسمبلی میں فلسطین کی تقسیم کے لیے ایک ایسی قرارداد کی منظوری درکار تھی‘ جسے کم از کم دو تہائی اکثریت حاصل ہو۔ امریکا نے اقوام متحدہ میں اپنے اثر و رسوخ کو کام میں لا کر رکن ممالک کی اکثریت کو تو اپنے حق میں کر لیا تھا‘ مگر دو تہائی اکثریت کے حصول کی خاطر امریکا نے اس وقت سیاسی دباؤ‘ دھونس اور لالچ پر مشتمل جو ہتھکنڈے استعمال کیے‘ وہ اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے حصے کے طور پر...
امریکا نے اس رجحان کو ''اکثریت کی آمریت‘‘ قرار دے کر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا‘ اقوام متحدہ کے سالانہ بجٹ میں اپنے حصے کی رقم کم کر دی تھی اور اسرائیل کی حمایت میں اقوام متحدہ سے الگ ہونے کی دھمکی بھی دی تھی۔ لیکن جنرل اسمبلی‘ جس کے رکن ممالک کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا تھا‘ میں یہ رجحان جاری رہا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں تو امریکا ہر اس قرارداد کو بلاک کر سکتا ہے،جسے وہ اپنی پالیسی اور قومی مفاد کے خلاف سمجھتا ہو‘ لیکن جنرل اسمبلی میں بے بس ہے‘...
1917میں جب برطانیہ نے بدنامِ زمانہ بالفور ڈیکلریشن جاری کرکے فلسطین میں ایک یہودی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا تھا تو اس کی مخالفت اور مذمت میں ہندوستان کے مسلمان بھی عالمِ اسلام‘ خصوصاً عربوں کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔ 1948 میں جب عربوں اور اسرائیل کے مابین پہلی جنگ چھڑی تو لیاقت علی خان پاکستان کے وزیرِ اعظم تھے۔ انھوں نے پاکستان کے طول و عرض میں فلسطینیوں کے حق میں نکالے گئے جلوسوں کے شرکا کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے عربوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا...
اقوام متحدہ امریکا فلسطین اسرائیل جنرل اسمبلی قرارداد تنہائی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے قرارداد منظوربی جے پی ارکان کو چھوڑ کر ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی۔
مزید پڑھ »
جیا خان کی خودکشی : سورج پنچولی کی والدہ کا 11 برس بعد بڑا انکشافکیس کی وجہ سے بیٹے اور خاندان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سورج کی بے گناہی ثابت ہونے میں 10 سال لگ گئے، اداکارہ
مزید پڑھ »
فلسطین، عالمی حمایت اور اقوام متحدہاقوام متحدہ کی ناکامیوں کی مثالوں میں فلسطین سرفہرست ہے۔
مزید پڑھ »
فلک شبیر نے ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کا راز بتا دیاکچھ ماہ پہلے، سارہ خان کو ایک تصویر کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ان کی بیٹی الیانہ چیریز سے کھیل رہی تھی
مزید پڑھ »
امریکا میں ’بم طوفان‘ نے تباہی مچا دی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم، دو افراد ہلاکطوفان کے باعث ہمسایہ ملک کینیڈا کو بھی بجلی کی فراہمی میں خلل اور بڑے پیمانے پر تعطل کا سامنا کرنا پڑا
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی نے تحریک انصاف پر پابندی کے لیے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاپی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پیش کی، جس میں تحریک انصاف کی مذموم کوششیں اور مزید نقصان کا مذکر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »