اقوام متحدہ میں پاکستان کی حق خودارادیت کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی حق خودارادیت کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی، پاکستانی قرارداد کو 81 ممالک کی حمایت حاصل رہی۔ یہ قرار داد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پیش کی۔
قراداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوآبادیاتی تسلط میں پھنسے لوگوں کو حق خودارادیت دیا جائے، حق خودارادیت بیرونی قبضے کے شکار افراد کا بنیادی حق ہے،غیرقانونی جارحیت پر بھی حق خودارادیت دیا جائے۔ پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا کہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والو ں کی مدد دنیا کی ذمہ داری ہے، حق خودارادیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے چارٹر،عالمی قوانین میں رہنما اصول ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ جارحیت،کرفیو سے مقبوضہ علاقوں میں حق خودارادیت غصب نہیں ہوسکتا، مقبوضہ علاقوں میں غیرقانونی پابندیاں حق خودارادیت ختم نہیں کرسکتیں۔ منیر اکرم نے کہا کہ حق خودارادیت پراقوام متحدہ،سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادیں انسانوں کو حق خودارادیت دیتی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی ملک سے روانگی سے قبل کی تازہ تصویر سامنے آگئیلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف خصوصی ایئرایمبولینس کے ذریعے علاج
مزید پڑھ »
فہمیدہ مرزا کی وزیراعظم سے ملاقات، جی ڈی اے کے تحفظات سے آگاہ کیااسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جی ڈی اے رہنما نے اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم سے فہمیدہ مرزا کی ملاقات، جی ڈی اے کے تحفظات سے آگاہ کیاوزیراعظم سے فہمیدہ مرزا کی ملاقات، جی ڈی اے کے تحفظات سے آگاہ کیا Read News DrFehmidaMirza ImranKhanPTI GDA PTIofficial pid_gov
مزید پڑھ »
اسٹیل مل کی زمین عوام کی ملکیت، سپریم کورٹ نے فروخت سے روک دیااسٹیل مل کی زمین عوام کی ملکیت، سپریم کورٹ نے فروخت سے روک دیا تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
شیخ رشید ہسپتال سے ڈسچارج،ڈاکٹرز کی آرام کی ہدایتراولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹرز نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرریلوے
مزید پڑھ »