مزید پڑھئے:
البانیہ میں 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ کے دارالحکومت ترانا کے شمال مشرقی علاقے میں 1926 کے بعد سب سے زیادہ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل میں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز زیر زمین 10 کلومیٹر تک گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے افرا تفری مچ گئی اور شہری اپنے گھروں سے دیوانہ وار دوڑتے ہوئے کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔ سب سے زیادہ نقصان ساحلی علاقے ڈریس میں ہوا جہاں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
ڈریس کی ایک تین منزلہ عمارت کے ملبے سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں، تھمانے کے علاقے میں ایک گھر کے ملبے سے سے بھی دولاشیں ملی ہیں جب کہ کربن میں خوفزدہ شخص نے عمارت سے چھلانگ لگائی اور گھر کر ہلاک ہوگیا۔ ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور 6 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ہزاروں افراد کو پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ فوج کو امدادی کاموں میں مدد کیلیے طلب کرلیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
البانیہ میں خوفناک زلزلے میں 6افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی ہوگئےتیرانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)شدید زلزلے نے یورپی ملک البانیہ کے دارالحکومت تیرانا کو
مزید پڑھ »
سندھ میں ڈینگی وائرس بے قابو ،24گھنٹے میں ڈینگی کے 151نئے کیسز سامنے آگئےسندھ میں ڈینگی وائرس بے قابو ،24گھنٹے میں ڈینگی کے 151نئے کیسز سامنے آگئے Sindh Dengue Cases Patients pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »