العزیزیہ کیس : نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ARYNewsUrdu
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اور نیب اپیل پیر کے روز سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ کیس میں وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی، متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے ہیں، اگر پاکستان میں ہوتے تو نواز شریف عدالت میں ضرور پیش ہوتے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر پیر کو سماعت ہوگی ، سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔
یاد رہے نوازشریف نے العزیزیہ کیس کی سزا معطلی کیلئے اپیل دائرکر رکھی ہے ، احتساب عدالت نے کیس میں نواز شریف کو 7سال قید اور جرمانے کا حکم سنایا تھا جبکہ نیب نے سزا 7 سال سے بڑھا کر 14سال کرنے سے متعلق اپیل بھی دائر کر رکھی ہے ، نیب کی اپیل بھی پیر کے روز سماعت کیلئے مقرر ہے۔یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی۔بعد ازاں حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر انڈیمنٹی بانڈز کی شرط رکھی تھی...
سابق وزیراعظم نوازشریف 18 نومبر کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوئے تھے اور ایئرایمبولینس میں براستہ دوحا لندن پہنچے ، شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی استثنیٰ کی درخواست منظورچوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی استثنیٰ کی درخواست منظور ChaudharySugarMillsCase MaryamNawaz Court SharifFamily NawazSharif Case Trail MaryamNSharif Marriyum_A pmln_org pid_gov PTIofficial Dr_FirdousPTI
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حق خودارادیت کی حمایت میں پاکستانی قرارداد منظور - ایکسپریس اردوجارحیت،کرفیو،غیرقانونی پابندیوں سےحق خودارادیت کودبایانہیں جاسکتا،پاکستانی مندوب منیراکرم
مزید پڑھ »
لاہور: تھانوں کی حدود میں جرائم کی شرح میں اضافہ، پولیس کیلئے دردِ سر بن گیا
مزید پڑھ »
لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی کیلئے مصنوعی بارش کی تجویز،35 کروڑ خرچ ہونگےلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی کیلئے مصنوعی بارش کی تجویزدیدی
مزید پڑھ »