امارات کی طرح دیگر مسلم ممالک سے بھی معاہدے ہوجائیں گے،اسرائیل -
اسرائیلی وزیر انٹیلی جینس ایلی کوہن نے آرمی ریڈیو سے گفتگو میں دیگر ممالک سے ممکنہ معاہدوں کا انکشاف کیا۔ اسرائیل کے انٹیلی جینس کے وزیر نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں بحرین اور عمان بھی متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلیں گے اور دیگر مسلمان ممالک سے بھی آئندہ برس تک معاہدوں کا امکان ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے انٹیلی جینس ایلی کوہن نے اتوار کو اسرائیل کے آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمان اور بحرین سے بھی امارات جیسے معاہدے ہونے والے ہیں ، اس کے علاوہ مسلمان افریقی ممالک سے بھی سفارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمان اور بحرین لازمی طور پر ایجنڈا کا حصہ ہیں اور میرے تجزیے کے مطابق آئندہ برس میں مسلم افریقی ممالک سے بھی امن معاہدے ہوجائیں گے جن میں سوڈان سرِ فہرست ہے۔
واضح رہے کہ بحرین اور عمان دونوں ممالک نے اسرائیل کے ساتھ یو اے ای کے معاہدے کا خیر مقدم کیا تھا تاہم انہوں نے اس سلسلے میں اپنے آئندہ کے لائحۂ عمل کے بارے میں تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو عمان اور سوڈان کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں۔خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات کے قیام کے لیے امریکا ’’متعدد‘‘ ممالک سے رابطے میں ہے۔ تاہم امریکی ذرائع نے ممالک کے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات ہیں، شبلی فرازماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات ہیں، شبلی فراز ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
سعودی سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سعودی سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقاتیں - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
شادی کی قانونی عمر بڑھانے سے انڈین لڑکیوں کی زندگی بہتر ہو گی؟ - BBC News اردوانڈیا کی حکومت لڑکیوں کے لیے شادی کی قانونی عمر 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ رکن پارلیمان جیا جیٹلی کی زیرصدارت 10 ارکان پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو جلد ہی اپنی تجاویز پیش کرے گی۔
مزید پڑھ »