امریکہ نے پاکستان کے 4 اداروں پر پابندی عائد کی

سیاست خبریں

امریکہ نے پاکستان کے 4 اداروں پر پابندی عائد کی
پاکستانامریکہبیلسٹک میزائل
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 67 sec. here
  • 10 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 54%
  • Publisher: 53%

امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ تعاون کرنے والے چار اداروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

واشنگٹن: امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر امریکا کے اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔جان فائنر نے کہا کہ پاکستان ی اقدامات کو ایک ابھرتی ہوئی دھمکی کے علاوہ کسی اور چیز کے طور پر دیکھنا مشکل ہے۔طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل وں کی تیاری کے حوالے سے پاکستان کے چار اداروں پر پابندی لگانے کا

فیصلہ کیا گیا ہے: امریکی ترجمان خیال رہے کہ امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے حوالے سے پاکستان کے چار اداروں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا کہ ان چار پاکستانی اداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔ امریکی پابندیوں کا شکار ہونے والے پاکستانی اداروں میں اسلام آباد کا نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس اور کراچی میں قائم 3 ادارے اختر اینڈ سنز، ایفیلی ایٹس انٹرنیشنل اور روک سائیڈ انٹرپرائیزز شامل ہیں۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ تعاون کرنے پر 4 کمپنیوں پر پابندی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکی فیصلہ متعصبانہ ہے، پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔ اپنے ردعمل میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا متعصبانہ امریکی فیصلہ امتیازی طرز عمل، علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کا تازہ امریکی اقدام امن اور سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتا ہے، پابندیوں کا مقصد فوجی عدم توازن کو بڑھانا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی پالیسیاں خطے اور اس سے باہر کے اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک مضمرات رکھتی ہیں، پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام ایک مقدس امانت ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان امریکہ بیلسٹک میزائل پابندی ادارے امن سلامتی

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

امریکی پابندیاں: پاکستان اسے متعصبانہ قرار دیتا ہےامریکی پابندیاں: پاکستان اسے متعصبانہ قرار دیتا ہےپاکستان نے امریکا کی جانب سے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد دینے کے الزام میں چار اداروں پر پابندی کے اقدام کو متعصبانہ قرار دے دیا ہے۔
مزید پڑھ »

بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے قرارداد منظور کیبلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے قرارداد منظور کیبلوچستان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پٹی) پر پابندی لگانے کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی۔
مزید پڑھ »

یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کردییورپی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کردییورپی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کردی اور پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »

پی آئی اے پر یورپی ممالک میں عائد پابندی ختمپی آئی اے پر یورپی ممالک میں عائد پابندی ختمیورپی ایئرسیفٹی نے جولائی 2020 میں پی آئی اے پر پابندی عائد کردی تھی
مزید پڑھ »

بھارتی ریاست آسام میں ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر گائے کے گوشت کے استعمال پر پابندی عائدبھارتی ریاست آسام میں ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر گائے کے گوشت کے استعمال پر پابندی عائداس سے قبل مندروں کے اطراف میں 5 کلومیٹر کے فاصلے تک گائے کے گوشت کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد تھی۔
مزید پڑھ »

افغانستان؛ طالبان نے خواتین پر نرسنگ اور مڈوائفری کے کورسز کرنے پر پابندی لگادیافغانستان؛ طالبان نے خواتین پر نرسنگ اور مڈوائفری کے کورسز کرنے پر پابندی لگادیطالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین کی تعلیم اور ملازمتوں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-14 00:44:21