امریکا : 18 سالہ لے پالک بیٹے نے والدین کو قتل کردیا US Georgia 18YearsOldSonKilled Parents Arrested Investigation
امریکی ریاست جارجیا میں 18 سالہ لڑکے نے اپنے لے پالک والدین کو قتل کردیا، بعد ازاں خود ہی پولیس کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف اور غم کی فضا ہے۔پولیس نے شک کی بنا پر لڑکے کو حراست میں لیا تو اس نے اقرار کرلیا کہ اپنے والدین کو اس نے ہی قتل کیا۔
لڑکے کا کہنا تھا کہ اس کے لے پالک والدین نے ایک پارٹی میں مہمانوں کے درمیان اسے گود لینے کے حوالے سے ایسے الفاظ کہے جس سے اسے سخت شرمندگی اور تکلیف محسوس ہوئی۔اس واقعے کی گرہ لڑکے کے دل میں بیٹھ گئی اور چند دن بعد اس نے غصے میں فائرنگ کر کے والدین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کرنے کے بعد اس نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، اس نے گھر کا سیکیورٹی سسٹم ناکارہ کردیا اور اپنی لے پالک ماں کے کچھ زیورات بھی چھپا دیے۔
اس کے بعد وہ گھر سے نکلا، آلہ قتل ایک دریا میں بہا دیا اور واپس آ کر پولیس کو کال کی۔ بعد ازاں پولیس کو جلد ہی حقیقت کا علم ہوگیا اور اس نے لڑکے کو حراست میں لے لیا۔ پڑوسیوں کے مطابق مقتولین نہایت اچھی عادات کے حامل تھے، البتہ لڑکے کارل کے بارے میں وہ زیادہ نہیں جانتے تھے، وہ زیادہ تر اپنی سرگرمیوں میں مصروف رہتا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
زلفی بخاری کی کوشش رنگ لے آئیں، سعودی کمپنی نے پاکستانیوں کے واجبات ادا کردیےاسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی کاوش اور جہدوجہد سے بن لادن کمپنی نے 300 پاکستانیوں کے 7 لاکھ ریال کے واجبات ادا کردیے۔نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق سعودی کمپنی بن لادن میں ملازمت کرنے والے
مزید پڑھ »
امریکا کی سفری ایڈوائزری میں بہتری سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف ہے: اسد مجید خانفلاڈلفیا: امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ امریکا کی سفری ایڈوائزری میں بہتری سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف ہے، پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہر فلاڈلفیا میں پا
مزید پڑھ »
فلسطینی صدر کا سے امریکا اور اسرائیل سےتعلقات ختم کرنے کا اعلانعرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں بڑا اعلان۔۔۔ یہ کونسا ملک ہے۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
فلسطین نے امریکا اور اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کردیے - World - Dawn News
مزید پڑھ »