امریکی صدر جو بائیڈن نے سزائے موت کے 40 قیدیوں میں سے 37 قیدیوں کی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سزائے موت کے 40 قیدیوں میں سے 37 قیدیوں کی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والوں اجتماعی قتل کرنے والوں کی سزا برقرار رہے گی۔ سزائے موت کی عمر قید میں تبدیلی جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے وفاقی پھانسیوں پر عائد پابندی کے تناظر میں کی گئی ہے۔ امریکی صدر کا بیان میں کہنا تھا کہ میں نے اپنا پورا کیرئیر پرتشدد جرائم میں کمی اور منصفانہ اور موثر نظام عدل کو یقینی بنانے کے لیے وقف کیا ہے۔ میں
وفاقی سزائے موت کے منتظر 40 سے 37 قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کرتا ہوں۔ یہ قیدی پیرول پر رہائی پانے کی سہولت کے حقدار نہیں ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق بوسٹن میراتھون بم حملہ 2013 مجرم جوہر سرنیف، اس کے علاوہ ساؤتھ کیرولینا میں سیاہ فام چرچ پر حملے کے مجرم ڈائیلان روف اور پٹسبرگ میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کے مجرم رابرٹ بوورز کی سزائے موت برقرار ہے
امریکی صدر جو بائیڈن سزائے موت عمر قید دہشت گردی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت کے فیصلے پرعملدرآمد روکنے کا حکم امتناع ختمنیوی افسران کو ڈاکیارڈ حملہ کیس میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائے موت سنائی تھی
مزید پڑھ »
حمس نے ایڈن الیگزینڈر کا ویڈیو بیان جاری کردیا: امریکی صدر سے بازیابی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہایڈن الیگزینڈر، امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کا ویڈیو بیان حمس نے جاری کردیا جس میں اُس نے امریکی صدر سے بازیابی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
جوبائیڈن کے بیٹے کو صدارتی معافی دینے پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیاامریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو اسلحہ خریدنے اور فراڈ کیس میں معاف کردیا
مزید پڑھ »
پاکستان کے ہائی کورٹ کی ناول خط امریکی صدر کو: ڈاکٹرعافیہ کی معافی کی طرف سےخط اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد نے ڈاکٹرعافیہ کی معافی کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھا، جس میں ڈاکٹر عافیہ کی حالت زار کا اظہار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی مقدمہ میں مقدمہ چھُکار کی استدعا مستردایک جج نے اگلے صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی مقدمہ میں مقدمہ چھُکار کرنے کی استدعا کو منکر کردیا ہے، لیکن اس تاریخی مقدمے کا مستقبل ابھی غیر یقینی ہے۔
مزید پڑھ »
سارہ شریف قتل کیس میں عمر قید کی سزابرطانوی عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل میں مقتولہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو عمر قید کی سزا سنائی ہے.
مزید پڑھ »