برطانوی عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل میں مقتولہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو عمر قید کی سزا سنائی ہے.
برطانوی عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے جرم میں مقتولہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو عمر قید کی سزا سنادی۔جج کے مطابق عرفان شریف کو کم سے کم 40 سال اور بینش بتول کو کم سے کم 33 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔ سزا کا کم سے کم وقت ختم ہونے کے بعد بھی رہائی کی گارنٹی نہیں، کم سے کم سزا کا وقت ختم ہونے کے بعد پیرول فیصلہ ہوگا۔ گزشتہ ہفتے لندن کی عدالت نے سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے باپ عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو قتل کا مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت میں
دوران سماعت عرفان شریف نےسارہ کو آئے زخموں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی، عرفان شریف نےسارہ کو دھاتی ڈنڈے،کرکٹ بیٹ اور موبائل فون سے مارنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔ خیال رہے کہ 10 برس کی سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں گھر سےگزشتہ برس 10 اگست کو ملی تھی، برطانوی پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سارہ کے والد، چچا اور سوتیلی ماں سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل پاکستان روانہ ہوگئے تھے، سارہ سے متعلق اطلاع پاکستان سے اس کے والد نے ایمرجنسی نمبر پر دی تھی۔ برطانیہ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا گیا تھا۔ ایک ماہ بعد برطانیہ واپس آنے پر تینوں کو جہاز سے ہی حراست میں لےلیا گیا تھا
قتل عمر قید سارہ شریف قتل کیس برطانیہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سارہ شریف قتل کیس میں والد اور سوتیلی ماں کو 40 اور 33 سال قید کی سزابرطانیہ میں معصوم بچی سارہ شریف کے قتل کیس میں والد عرفان شریف کو 40 اور سوتیلی والدہ بینش بتول کو 33 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
روس؛ قرآن نذر آتش کرنے کے مجرم کو مزید 13 سال قید20 سالہ نوجوان کو غداری کے الزام میں مزید 13 سال قید کی سزا سنائی گئی
مزید پڑھ »
سارا شریف قتل: والد اور خالہ کو زندگی قید کی سزابرطانوی پاکستانی لڑکی سارا شریف کے والد اور خالہ کو زندگی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہیں بے رحمی سے 10 سالہ لڑکی کو مارنے کی سزا دی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
لندن؛ 10 سالہ سارہ شریف قتل کیس میں پاکستانی باپ اور سوتیلی ماں مجرم قرارسارہ شریف کی لاش اگست میں گھر سے ملی تھی جبکہ والد اور سوتیلی ماں پاکستان فرار ہوگئے تھے
مزید پڑھ »
سارہ شریف قتل: والدین کو سزا سنائی جائے گیگزشتہ سال 10 اگست کی رات، اسلام آباد ایئرپورٹ سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے کہا کہ نے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا ہے. پولیس نے اس شخص عرفان شریف کے گھر میں جانے پر اس کی بیٹی سارہ شریف کی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا. عدالت نے عرفان اور ان کی سوتیلی والدہ بینش کو قتل کا مجرم قرار دیا ہے.
مزید پڑھ »
منشیات اسمگلنگ پر میاں بیوی کو 20 اور 12 سال قید کا حکمتیسرے مجرم کو 9 سال قید کی سزا، مجرموں پر بارہ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد
مزید پڑھ »