20 سالہ نوجوان کو غداری کے الزام میں مزید 13 سال قید کی سزا سنائی گئی
روس میں گزشتہ برس 20 سالہ نوجوان کو مسجد کے سامنے قرآن جلانے کے جرم میں 3 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کی سزا میں اب مزید 13 سال کا اضافہ کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے قرآن نذر آتش کرنے پر نوجوان نیکیتا زواویل کو چیچنیا کے حوالے کیا تھا جہاں اسے ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔تاہم اب روس نے پچھلے ماہ نوجوان کو واپس روس بلاکر یوکرین کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں غداری کا مقدمہ چلایا گیا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نیکیتا زواویل نے گزشتہ برس یوکرین کی سیکیورٹی فورسز کو روسی فوجی کا ساز و سامان لے جانے والی مال گاڑیوں کی ویڈیو بھیجی تھی۔
جس پر عدالت نے نوجوان نیکیتا کو ساڑھے 13سال قید کی سزا سنا دی۔ جج نے قرآن جلانے کی ساڑھے 3 سال اور اس سزا کو ملاکر 14 سال قید کاٹنے کا حکم دیا۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ روس میں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس نوجوان پر بھی مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں۔Nov 25, 2024 11:57 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خالصتان کے حامی گلوکار کے گھر کے باہر فائرنگ کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتاراے پی ڈھلون کے گھر کے باہر گاڑیاں نذر آتش اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
مزید پڑھ »
امریکا میں ٹیچر کو نابالغ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر 30 سال قیدٹیچر نے تفتیش کے دوران تیسرے درجے کے 3 جنسی جرائم کا اعتراف کیا تھا
مزید پڑھ »
ٹرمپ کے 'قوت کے ذریعے امن' کے اصول کی حمایت کرتا ہوں: ٹرمپ کی جیت پر یوکرینی صدرکا پیغامہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں، ولادیمیر زیلنسکی
مزید پڑھ »
اربوں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن چرانے والے ہیکر کو پانچ سال قید کی سزا35 سالہ ہیکر نے 2016 میں اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر بِٹ فنیکس کے نیٹ ورک کو ہیک کیا اور فنڈز لانڈر کیے
مزید پڑھ »
طالبان اہلکار کے قاتل کو سرِعام گولیاں مار کر موت کی سزا دیدی گئیقتل کے مجرم کو مقتول کے خاندان کے ایک فرد نے گولیاں مار کر سزائے موت پر عمل درآمد کیا
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی قطری کاروباری رہنماؤں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوتقطر بزنس مین ایسوسی ایشن (کیو بی اے) کے وفد سے ملاقات میں اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہء خیال
مزید پڑھ »