امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کے حق میں ہے۔بائیڈن نے کہا کہ دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز کاسامناہے دنیا میں بہت لوگ مشکلات کو دیکھ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں مشکلات سے نکلنے کا راستہ ہوتا ہے۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ روس نےیوکرین پرحملہ کیا تو ہم خاموش رہ سکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا، ہم روس کےخلاف کھڑے ہوئے اور آج نیٹوپہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر جو بائیڈن نے کہا کہ دنیا کو 7 اکتوبر کی ہولناکیوں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے، غزہ میں شہری اور یرغمالی ہولناک لمحات سے گزر رہے ہیں۔
صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا 2030 تک آلودہ اخراج میں 50 فیصد کمی کی راہ پر گامزن ہے، صاف توانائی سے لےکر ٹیکنالوجی میں جدت پرپوری دنیا کاحق ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے، امریکی صدرمشرق وسطیٰ میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے حق میں نہیں، جو بائیڈن کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے بطور امریکی صدر آخری خطاب
مزید پڑھ »
غزہ کی صورت حال خوفناک ہے، عالمی طاقتیں جنگ بندی میں کردار ادا کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں انتونیو گوتریس کا خطاب
مزید پڑھ »
اسرائیل اور حماس کی جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور کرینگے: صدر سلامتی کونسلغزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے: صدر سلامتی کونسل
مزید پڑھ »
فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے: منیر اکرمافغانستان میں خواتین کی آواز دبانے اور افغانستان میں انسانی بحران پر بھی پاکستان کو تشویش ہے: سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب
مزید پڑھ »
پاکستان، امریکہ اور طالباننائن الیون کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل...
مزید پڑھ »
غزہ میں کوئی بھی فریق جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا، انتونیوگوتریسیہ جنگ اب لبنان تک وسیع ہو رہی ہے۔ جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
مزید پڑھ »