SIGAR کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں امداد کی تقسیم میں مشکلات ہیں۔
امریکا میں منجمد افغان مرکزی بینک کے 3.5 ارب ڈالر کے اثاثے سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کیے گئے ہیں۔ افغانستان میں امریکا کی امداد ی کارروائیوں کے حوالے سے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن ( SIGAR ) کی تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3.71 بلین ڈالر کی امداد خرچ کی گئی۔ امداد کا 64.
2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، UNAMA اور ورلڈ بینک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی امداد کے باوجود افغان طالبان کی جابرانہ پالیسیاں جاری ہیں۔ افغان طالبان نے تاحال خواتین کی تعلیم پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان پابندیوں کی بدولت بین الاقوامی سطح کے انسانی ہمدردی کے پروگراموں کے تحت امداد کی تقسیم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے 20 جنوری 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت افغانستان میں جاری منصوبوں سمیت تمام امریکی و غیر ملکی امداد کی نئی ذمہ داریاں اور تقسیم 90 دن کیلیے روک دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود سنگین صورتحال کے شکار 80 لاکھ سے زائد افراد کیلئے اقوام متحدہ نے 2025ء کیلئے 2.42 بلین ڈالر امداد کی درخواست کر رکھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ISIS-K اور القاعدہ کی موجودگی نے سیکیورٹی خطرات کو بھی بڑھا دیا ہے۔ 2024 میں پاکستان میں افغان سرزمین سے 640 دہشتگردانہ حملوں کی وجہ سے پاک افغان تعلقات بھی کشیدگی کا شکار ہیں۔ پاکستان سے لاکھوں غیر قانونی مقیم افغان شہری ملک بدر بھی کئے گئے۔
SIGAR افغانستان امداد طالبان ISIS-K القاعدہ پاکستان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی امداد کے 3.5 ارب ڈالر سوئٹزر لینڈ منتقلافغانستان میں امریکی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (SIGAR) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3.71 بلین ڈالر کی امداد خرچ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں منجمد افغان مرکزی بینک کے 3.5 ارب ڈالر کے اثاثے سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھ »
کوئٹہ؛ کوئلہ کان میں پھنسے 12 کانکن 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود امداد کے منتظرگزشتہ روز کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکا ہوا تھا، مائنز حکام
مزید پڑھ »
امریکی خاتون کراچی میں محبت کی وجہ سے پھنس گئیایک امریکی خاتون کراچی میں اپنے lover کے گھر کے باہر بیٹھی ہوئی ہے کیونکہ وہ شادی کا دعویٰ کرتی ہے جس کی انکار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
افغانستان روس سے آٹے کا سب سے بڑا خریدار بن گیاافغانستان نے 2022 میں روس سے آٹے کی درآمد میں دوگنا اضافہ کیا ہے اور اب روس کے آٹے کی درآمد میں سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔
مزید پڑھ »
برطانویوں کا سلطان محمود غزنوی سے ناکام مکریہ کہانی برطانوی فوج کے افغانستان میں شکست کے بعد سلطان محمود غزنوی کے بارے میں برطانویوں کی ناکام کوششوں کا آرائے ہے۔
مزید پڑھ »
ڈیپ سیک اور چین کے ’ہیرو‘: ایک غیر معروف کمپنی نے پابندیوں کے باوجود اے آئی پر امریکی بالادستی کو کیسے ختم کیا؟چین کی غیر معروف کمپنی ڈیپ سیک نے امریکی مصنوعی ذہانت کی بالادستی کو چیلنج کیا ہے۔ اس کمپنی نے امریکی چپ کی محدود دستیابی کے باوجود، ایک طاقتور اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو کم خرچ میں کام کرتا ہے۔ یہ شہرت لیانگ وینفینگ کو چین کے سوشل میڈیا پر ’اے آئی ہیرو‘ کے طور پر جانے جاتا ہے اور اس کمپنی کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی برتری دیتا ہے۔ یہ بات کہ ایک غیر معروف کمپنی نے امریکی کمپنیوں کو چیلنج دیا ہے، چین کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔
مزید پڑھ »