ڈیپ سیک اور چین کے ’ہیرو‘: ایک غیر معروف کمپنی نے پابندیوں کے باوجود اے آئی پر امریکی بالادستی کو کیسے ختم کیا؟

ٹیکنالوجی خبریں

ڈیپ سیک اور چین کے ’ہیرو‘: ایک غیر معروف کمپنی نے پابندیوں کے باوجود اے آئی پر امریکی بالادستی کو کیسے ختم کیا؟
مغربی پابندیاںڈیپ سیکچینی ٹیکنالوجی
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 75 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 50%
  • Publisher: 59%

چین کی غیر معروف کمپنی ڈیپ سیک نے امریکی مصنوعی ذہانت کی بالادستی کو چیلنج کیا ہے۔ اس کمپنی نے امریکی چپ کی محدود دستیابی کے باوجود، ایک طاقتور اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو کم خرچ میں کام کرتا ہے۔ یہ شہرت لیانگ وینفینگ کو چین کے سوشل میڈیا پر ’اے آئی ہیرو‘ کے طور پر جانے جاتا ہے اور اس کمپنی کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی برتری دیتا ہے۔ یہ بات کہ ایک غیر معروف کمپنی نے امریکی کمپنیوں کو چیلنج دیا ہے، چین کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

ڈیپ سیک اور چین کے ’ہیرو‘: ایک غیر معروف کمپنی نے پابندیوں کے باوجود اے آئی پر امریکی بالادستی کو کیسے ختم کیاجس وقت چیٹ جی پی ٹی مصنوعی ذہانت کے افق پر چھا گئی تو اس وقت یہ سوال پیدا ہوا کہ کیا یہ امریکہ کے ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب بڑے حریف چین کے لیے بھی درد سر بنے گی۔

واشنگٹن پراعتماد تھا کہ وہ آگے ہے اور وہ اس سبقت کو برقرار بھی رکھنا چاہتا تھا۔ پھر بائیڈن انتظامیہ نے چین کو ہر طرح کی ’چِپس‘ اور ٹیکنالوجی کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی۔ میڈیا کو دیے جانے والے انٹرویوز میں ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وینفینگ نے چپ پر پابندی کو ایک خاص چیلنج کے طور پر بیان کیا۔ مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے عائد پابندی چین کی اے آئی انڈسٹری کے لیے چیلنجز اور مواقع دونوں کا سبب بنی۔

سینٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز سے وابستہ مصنوعی ذہانت کے ماہرگریگوری سی ایلن کے مطابق چین نے 20 جنوری کو ڈیپ سیک کے نئے ماڈل کی ریلیز جان بوجھ کر اس دن کی، جب امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ پروفیسر مارینا زینگ کہتی ہیں کہ مغربی مبصرین ’انٹرپرینیورز کی ایک ایسی نئی نسل سے محروم رہے جو فوری منافع پر بنیادی تحقیق اور طویل مدتی تکنیکی ترقی کو ترجیح دیتے ہیں۔‘

چینی میڈیا لیانگ کو ’تکنیکی اصول پسند‘ شخصیت کے طور پر بیان کرتا ہے۔ وہ ڈیپ سیک کو اوپن سورس پلیٹ فارم کے طور پر رکھنے پر اصرار کرتے ہیں۔ درحقیقت ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس اوپن سورس کلچر نے ہی نئے سٹارٹ اپس کو وسائل جمع کرنے اور تیزی سے آگے بڑھنے کی اجازت دی۔ کچھ ماہرین کے مطابق امریکہ ابھی بھی بڑے فائدے میں ہے۔ جیسے کہ گریگوری سی ایلن کے الفاظ میں کہ ’ان کے کمپیوٹنگ وسائل بہت زیادہ ہیں‘ اور ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ ڈیپ سیک اپنے ماڈل کو بہتر بنانے کے لیے ایڈوانس چپس کا استعمال کیسے جاری رکھے گی۔

چین کے جنوبی شہر شینزین میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی فیونا زو کا کہنا ہے کہ ان کا سوشل میڈیا ’اچانک ڈیپ سیک سے متعلق پوسٹس سے بھر گیا۔‘

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

مغربی پابندیاں ڈیپ سیک چینی ٹیکنالوجی مغربی ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چین نے لداخ کے کچھ حصوں کو شامل کر کے 2 نئی کاؤنٹیوں کا اعلانچین نے لداخ کے کچھ حصوں کو شامل کر کے 2 نئی کاؤنٹیوں کا اعلانچین نے ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصوں کو شامل کر کے 2 نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے جس پر بھارت نے احتجاج کیا۔
مزید پڑھ »

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے ’پرینک‘ کہہ کر خاتون سے سچ مچ شادی کر لیسوشل میڈیا انفلوئنسر نے ’پرینک‘ کہہ کر خاتون سے سچ مچ شادی کر لیآسٹریلیا میں ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک ’پرینک‘ کے لیے کی گئی شادی کے حقیقی ہونے کے بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھ »

بجلی کے مہنگے منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہبجلی کے مہنگے منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہعوام پر بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے حکومت نے دیامیر بھاشا ڈیم اور تین سی پیک منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
مزید پڑھ »

چین کی اکانومی پر ٹرمپ کا اثرچین کی اکانومی پر ٹرمپ کا اثرچین کے سٹاک مارکیٹ اور یوان کی قیمت میں کمی نے چین کے لیے ٹرمپ کی واپسی کے امکانات کو ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھ »

چائنہ اور پاکستان ملاقات میں مستقبل کے تعاون پر اتفاقچائنہ اور پاکستان ملاقات میں مستقبل کے تعاون پر اتفاقچائنہ کے سفیر اور پاکستان کے ڈپٹی پرائم منسٹر نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور CPEC 2.0 کی ترقی پر بات کی۔
مزید پڑھ »

سائبر حملے کے بعد ڈیپ سیک رجسٹریشن موقوف کرتی ہےسائبر حملے کے بعد ڈیپ سیک رجسٹریشن موقوف کرتی ہےچینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے ایک سائبر حملے کے بعد اپنے ای آئی ایڈیٹنٹ کی فوراً مقبولیت کے بعد رجسٹریشن کو موقوف کر دیا ہے۔ اسٹارٹ اپ نے پیر کو اپنی ویب سائٹ پر بندشوں کا سامنا کیا جب اس کے ای آئی ایڈیٹنٹ نے امریکہ کے ایپل کے ایپ سٹور پر سب سے اوپر درجہی مفت ایپلی کیشٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-22 18:21:30