رومیو کو کھانے میں سب سے زیادہ سیب اور کیلے پسند ہیں
امریکی بیل نے دنیا کے قدآور ترین بیل کا اعزاز حاصل کرلیاامریکا میں ایک بیل نے دنیا کے سب سے لمبے قد کے حامل بیل کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق رومیو نامی 6 سالہ بیل نے دنیا کے سب سے لمبے قد والے بیل کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، بیل کی جسامت 6 فٹ 4.5 انچ اونچی ہے۔ رومیو امریکی ریاست اوریگون سے تعلق رکھتا ہے اور مسٹی مور کی ملکیت میں پروان چڑھا ہے۔ رومیو نے ماضی میں ٹامی نامی بیل کی جانب سے بنائے گئے ریکارڈ کو 3 انچ سے زائد کی پیمائش سے توڑ دیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایک پوسٹ ٹویٹ کی جس میں لکھا تھا، “ملیے 1.94 میٹر لمبے رومیو بیل سے۔ یہ 6 سال کا بیل ہے جو اپنے مالک مسٹی مور کے ساتھ ویلکم ہوم اینیمل سینکچری میں رہتا ہے۔ مسٹی مور نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ رومیو کو سیب اور کیلے کھانے کا بہت شوق ہے۔ وہ روزانہ 45 کلو گرام گھاس مع اضافی اناج اور دیگر خوراک کھالیتا ہے۔ اس کے سائز کو دیکھتے ہوئے اس کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی نقل و حمل کے ذرائع اور اونچی چھت کے باڑے کی ضرورت ہوتی ہے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دنیا کی سب سے لمبی ڈبل روٹی نے نیا ریکارڈ بنا لیاپیرس : فرانس کے نان بائیوں نے دنیا کی سب سے لمبی ڈبل روٹی ’’ بیگوئٹ’’ تیار کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس حوالے سے
مزید پڑھ »
آئرلینڈ سے شکست خوردہ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈبابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کا اعزاز حاصل کرلیا
مزید پڑھ »
سونے سے بھی زیادہ قیمتی اس پر کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گییوزی لینڈ کے ہویا نامی پرندے کے اس پر نے دنیا کے سب سے مہنگے پر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »
آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیاجنوبی افریقا نے گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کے خلاف 259 کا ہدف حاصل کیا تھا جبکہ 2023 میں ہی مڈل سیکس نے سرے کے خلاف 253 کا ہدف چیز کرلیا تھا۔
مزید پڑھ »
آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدیآئرلینڈ نے پاکستان کا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
مزید پڑھ »
وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلیےپاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد کا بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کیلئے پر امید ہے: ذرائع
مزید پڑھ »