خبر کی تفصیل پڑھیں:
دوحہ: امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان تین ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کو منانے کے لیے امریکی وفد اپنی کوششوں میں مصروف ہے اور قطر میں ایک بار پھر امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔ افغان سمیت جنوبی ایشیا میں امن و امان کے معاملے پر مذاکرات تین ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔
امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان جمعہ کو بھی ملاقات ہوئی تھی۔ مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں تشدد میں بتدریج کمی اور سیز فائر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ان مذاکرات میں تمام افغان فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے بھی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ افغان طالبان کا یہ مرحلہ فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکی وفد نے افغان طالبان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ بیان اور نامناسب الفاظ پر معذرت بھی کی ہے۔
افغان طالبان اور امریکی وفد کے درمیان جاری مذاکرات میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد بھی دوحہ میں موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو اچانک افغانستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نےافغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے طالبان کو امن معاہدے کے لیے ایک اور موقع دینے پر اتفاق کیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا عمل بحال کر دیا ہے اور امریکی افواج مکمل فتح یا ڈیل تک افغانستان میں ہی رہے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکہ اور ایران کے درمیان ایک، ایک قیدی کا تبادلہامریکہ اور ایران کے درمیان ہفتے کے روز قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے، ایران نے چینی نژاد امریکی سکالر زیو وانگ جبکہ امریکہ نے ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کو رہا کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہونے کا امکانامریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہونے کا امکان Read News America Taliban Dialogue mfa_afghanistan
مزید پڑھ »
نالائقی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رلائیں گے؟ مریم اورنگزیباسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائقی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رلائیں گے؟ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سماجی
مزید پڑھ »
نیب نے مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کے خلاف شکنجہ کس لیالاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے کینٹ ہائوسنگ سکیم سیالکوٹ کرپشن کیس میں لیگی رہنما خواجہ
مزید پڑھ »