یحییٰ سنوار کی ہلاکت موقع ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے: امریکی صدر جو بائیڈن
۔ فوٹو فائل
امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے پراُمید ہں۔ جرمنی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی اطلاع پر خوشخبری دی، یہ موقع ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے۔
دوسری جانب امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بھی حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غزہ میں جنگ بندی کا موقع قرار دیا ہے۔سنوار کی ہلاکت غزہ جنگ کے خاتمے کا آغاز ہے: نیتن یاہوکملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور یحییٰ سنوار کی ہلاکت نے ہمیں غزہ جنگ ختم کرنے کا ایک موقع دیا ہے اور اس جنگ کو اس طرح ختم ہونا چاہیے کہ اسرائیل محفوظ رہے اور یرغمالی رہا...
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے غزہ کی ایک عمارت میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اپنے 3 کماندڑوز کے ساتھ ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا اور اسرائیل کی ڈیفنس فورس کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو ایک تباہ حال گھر میں صوفے پر زخمی حالت میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، زخموں سے چور شخص کو آخری لمحات میں بھی اسرائیل کے ڈرون کیمرے پر لکڑی کے ٹکڑے سے حملہ آور ہوتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم حماس کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی با ضابطہ بیان سامنے نہیں آیا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، غزہ میں فوری جنگ بندی پر زوروزیراعظم نے فلسطین اور لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر بھی زور دیا
مزید پڑھ »
جو بائیڈن، نیتن یاہو کے درمیان ایران پرحملے کے منصوبے پر مشاورتامریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان 50 منٹ فون پر تبادلہ خیال ہوا، اسرائیلی حکام
مزید پڑھ »
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے، امریکی صدرمشرق وسطیٰ میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے حق میں نہیں، جو بائیڈن کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے بطور امریکی صدر آخری خطاب
مزید پڑھ »
حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی کیلئے غزہ جنگ بندی کی شرط ختم کردی؟ہم نبیہ بری کی قیادت میں جنگ بندی کیلئے ہونے والی سیاسی پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں لیکن اگر دشمن جنگ جاری رکھتا ہے تو پھر فیصلہ بھی میدان جنگ میں ہی ہوگا: حزب اللہ کے عبوری سربراہ کی تقریر
مزید پڑھ »
سنوار کی ہلاکت غزہ جنگ کے خاتمے کا آغاز ہے: نیتن یاہویحییٰ سنوار کو رفح میں آئی ڈی ایف کے بہادر جوانوں نے مارا، اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج نے یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ: آخری لمحات کی ویڈیو وائرل کردیاسرائیلی فوج نے یحییٰ السنوار پر حملے کے وقت کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔ ویڈیو میں ایک زخمی شخص دکھایا گیا ہے جسے اسرائیلی فوج یحییٰ سنوار سمجھ رہی ہے۔
مزید پڑھ »