پاکستان اس منصوبے کا حصہ بننے والے اولین ممالک میں سے ایک تھا
چین نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے مقابلے میں اس کی جانب سے تیار کیا جانے والا بیدویو نیوی گیشن سیٹلائیٹ سسٹم رواں ماہ آخری سیٹلائیٹ خلا میں چھوڑے جانے کے ساتھ مکمل ہوجائے گا۔
2000 میں پہلے بیدویو سیٹلائیٹس کو لانچ کیا گیا جس کی کوریج چین تک محدود تھی، مگر 2003 میں موبائل ڈیوائسز کے استعمال میں اضافے کے بعد چین نے یورپی یونین کے تجویز کردہ گیلیلو سیٹلائیٹ نیوی گیشن سسٹم میں شمولیت کی کوشش کی، مگر پھر بیدویو پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اس سے دستبرداری اختیار کرلی۔ آسٹریلین سینٹر فار اسپیس انجنیئرنگ ریسرچ کے ڈائریکٹر اینڈریو ڈیمپسٹر نے بتایا 'بیدویو جی پی ایس کے کئی دہائیوں بعد ڈیزائن کیا گیا تھا، تو اسے جی پی ایس کے تجربے سے بہت کچچھ سیکھنے کا موقع ملا'۔
ان کا کہنا تھا 'جون 2020 سے قبل ہم 2 مزید سیٹلائیٹس کو زمین کے مدار میں چھوڑے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، جس کے ساتھ بیدویو تھری سسٹم مکمل ہوجائے گا'۔ چین کی جانب سے گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران خلائی پروگرام کو بہت تیزی سے ترقی دی گئی ہے اور خودانحصاری کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیکنالوجیز تیار کی گئی ہیں اور اس وقت فائیو جی ڈیٹا پراسیسنگ جیسے شعبوں میں بھی بالادستی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔
گزشتہ سال بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ چین کا انتہائی جرات مندانہ منصوبہ ہے جو کہ اس ملک کے لیے بے مثال کامیابی بھی ہے جو کہ پہلے ہی خلائی کمرشل پرواز، مصنوعی سورج سے سستی توانائی اور انسانی ساختہ مصنوعی چاند پر بھی کام کررہا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 6 ہزار 397 کیسز رپورٹConfirmed coronavirus cases in Pakistan soar to 125,933 Read More : Newsonepk CoronavirusPandemic PakistanFightsCorona CoronavirusInPakistan Covid_19 CoronaVirusUpdate Coronavirus TogetherWeCan
مزید پڑھ »
کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان - ایکسپریس اردوکراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
سندھ میں چائے خانوں اور ریستوران کھلنے کے اوقات کار میں اضافہ - ایکسپریس اردوریسٹورنٹ اور کیفے سے ہوم ڈیلیوری صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک کی جاسکے گی، نوٹی فکیشن جاری
مزید پڑھ »
سعودی عرب: موسم گرما کے پیش نظر کھلے میں کام کرنے والے افراد کے لیے ریلیفسعودی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ 15 جون سے کوئی بھی نجی ادارہ اپنے کارکنان سے کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی نہیں لے سکتا۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں صرف گزشتہ 11 دنوں میں کورونا کے کتنے کیسز سامنے آئے؟ ہوشربا اعدادوشمار جاریاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جون کا پہلا عشرہ بشمول گیارہواں دن پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے خوفناک حد تک تکلیف دہ ثابت ہوا ہے یکم جون سے11جون
مزید پڑھ »