امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ Official_PIA First Special Flight Carrying Pakistanis Stranded US Departed StateDept MoIB_Official pid_gov Pakistan
امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان نےچارٹرڈ فلائٹ کا بندوبست کیا تھا۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان افتتاحی پرواز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود رہے۔امریکہ سے وطن واپس جانے والوں کے لیے پاکستانی سفیر نے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ذرائع کے مطابق امریکی ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے لیے سلاٹ مختص کر دیا تھا.
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر امریکہ پروازیں چلانے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کیے۔
پی آئی اے کے سی ای او ائر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے امریکہ کی ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی پی آئی اے کے منتظر ہیں۔ پی آئی اے ان میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے ہیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکہ کے لیے پروازیں نہیں چلائیں بلکہ پی آئی اے کا امریکہ آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ائرپورٹس سے سیکیورٹی کلئیر ہو کر جاتی تھیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد میں لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاریاسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بھی لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں
مزید پڑھ »
اسلام آباد، مری میں بارش، موسم خوشگوار: محکمہ موسمیاتاسلام آباد: اسلام آباد، مری اور گردونواح میں تیز بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں
مزید پڑھ »
ملازمین میں کورونا کی تصدیق،اسلام آباد کےپوش ایریا میں ریسٹورنٹ ،بیکری اور سپر مارکیٹ سیل لیکن وائرس پہنچا کیسے؟ پریشان کن خبراسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے متمول علاقے ایف سیون میں ایک سپر مارکیٹ، ریسٹورنٹ اور بیکری کے کچھ ملازمین میں کورونا وائرس کی موجودگی کے
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں جمعیت علماء اسلام ف کے سیکرٹری اطلاعات قاری محمد قاسم کو مردان میں شہید کر دیا گیاریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں جمعیت علماء اسلام ف کے سیکرٹری اطلاعات قاری محمد قاسم کو پاکستان کے شہر مردان میں قتل کر دیا گیا جس پر سعودی عرب میں موجود
مزید پڑھ »
تیزہوائوں سے اسلام آباد ہوئی اڈے کا ٹرمینل سرک گیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی تیز ہوائوں اور بارش کے سبب ہوائی اڈے کا ٹرمینل9 اپنی جگہ سے سرک گیا ہے۔ذرائع کے مطابق
مزید پڑھ »