مذاکرات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، عمرایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ انسان ہوں یا فرشتے ہم ان کے ساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہیں، مذاکرات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ،مطالبات نہیں مانے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انسان ہوں یا فرشتے ہم ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کےلئے تیار ہیں۔ مذاکراتی کمیٹی میں وہ ، حامد رضا اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔ کمیٹی اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گی اور انہیں منوانے کی کوشش کرے گی۔ ہمارے اورکارکنوں کے خلاف درج مقدمات ختم کیے جائیں۔اگر مقدمات ختم نہ کیے گئے تو سول نافرمانی کی طرف جائیں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میری گاڑی اور اس میں موجود نقدی غائب ہے، ہزارہ موٹروے پر مجھے بھی شیل لگا، رینجرز ہری پور تک آئے، اس پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سے پوچھا تو وہ لاجواب تھے۔ آئی جی اسلام آباد کےخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے ہری پور تھانے میں درخواست دی ہے۔ آئی جی کے پی اور چیف سیکرٹری کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انسان ہوں یا فرشتے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عمر ایوبمذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے، اگر مذاکرات نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کر دیں گے: رہنما تحریک انصاف
مزید پڑھ »
کرم میں امن کیلیے سخت ایکشن ناگزیر ہے، فیصل کنڈیجرگہ کے ساتھ کرم میں امن کیلیے وہاں جتنے بھی دن بیٹھنا پڑے بیٹھنے کیلیے تیار ہوں
مزید پڑھ »
مصفا فضا اورآبِ شیریں کی گمشدگیہم مصفا فضا کے ساتھ ساتھ صاف اور آبِ شیریں سے بھی محروم ہو گئے ہیں ۔
مزید پڑھ »
دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے اسلام آباد میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہمیں ذاتی طور پر مذاکرات کے حق میں ہوں مگر فی الوقت مذاکرات نہیں ہورہے، ڈیڈ لائن تو تب ہوگی جب ہم مذاکرات کی بات کریں
مزید پڑھ »
کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تعارفی تقریبآئیڈیاز میں مختلف ممالک اپنے سامان حرب کے ساتھ شریک ہوں گ
مزید پڑھ »
خاندان کے ساتھ حج کرنے والوں کے لیے حکومت نے بڑی سہولت کا انتظام کرلیاہوٹل میں رہائش ایک ساتھ دینے کے علاوہ عبادات کے دوران بھی ساتھ رکھنے کی حکمت عملی تیار
مزید پڑھ »