کراچی اور راولپنڈی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا اور برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے منشیات برآمد ہوئی۔
کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے اوڑنیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق کراچی سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو آئس جبکہ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے گئے پارسل سے 24 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 33 لاکھ روپے مالیت سے زیادہ کی 199.
724 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ قائد آباد کراچی کے قریب 1.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔بلوچستان میں کوسٹل لائن پسنی گوادر کے غیر آباد علاقے سے 52 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ غزہ بند روڈ کوئٹہ کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں کے قبضے سے 48 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ خیزی چوک کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 7 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 39.6 کلو گرام چرس اور 5 کلو گرام آئس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ حب ریور روڈ کراچی کے قریب گاڑی سے 38.4 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ جی ٹی روڈ سوہاوہ جہلم پر ترکی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی میں 6 کلو گرام چرس چھپا کر لے جانے والے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی
منشیات اسمگلنگ کراچی راولپنڈی آسٹریلیا برطانیہ اینٹی نارکوٹکس فورس گرفتاریاں
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو آئس برآمدمنشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اے این ایف
مزید پڑھ »
منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 2 غیرملکی منشیات فروش گرفتارمنشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 2 غیرملکی منشیات فروش گرفتار
مزید پڑھ »
اے این ایف نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، 10 ملزمان گرفتارگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج
مزید پڑھ »
منشیات اسمگلنگ کیخلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 2 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمدگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، اے این ایف
مزید پڑھ »
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 10 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی7 کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 69.640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی
مزید پڑھ »
منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، غیرملکی سمیت 9 ملزمان گرفتاراسلام آباد میں گاڑی سے 20 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی، اے این ایف
مزید پڑھ »