انڈونیشیا میں ایک اور وزیر کو بدعنوانی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا اس سے قبل پانچ وزراء بھی ہیں جن کیخلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیات
جکارتہ : انڈونیشیا میں ایک اور وزیر کو بدعنوانی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا اس سے قبل پانچ وزراء بھی ہیں جن کیخلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے سابق وزیر زراعت سہرال یاسین لیمپو کو ملک کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔انڈونیشیا میں بدعنوانی کے خاتمے کے کمیشن کے ترجمان علی فکری نے میڈیا کو بتایا کہ سہرال یاسین لیمپو اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی وجہ سے گزشتہ ہفتے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور کے پی کے نے بدھ کو انہیں باضابطہ طور پر مشتبہ نامزد کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے انھیں اس خدشے کی وجہ سے حراست میں لیا کہ وہ فرار ہو جائیں گے یا ثبوت مٹا دیں گے۔ واضح رہے کہ سہرال یاسین لیمپو چھٹے وزیر ہیں جن کے خلاف 2014میں صدر جوکو ویدوڈو نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بدعنوانی کی تحقیقات کی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سیالکوٹ واقعے کے ملزمان گرفتار کرلیے، بیرونی ہاتھ ملوث ہے، آئی جی پنجابخودکو عالمی قوانین سے بالا سمجھنے والے بدمعاش ملک کی بدنام ایجنسی نے پاکستان میں بزدلانہ کارروائی کی، ڈاکٹر عثمان انور
مزید پڑھ »
پنجاب کے سابق وزیر اعجاز عالم آگسٹن کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگلاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے سابق وزیر اعجاز عالم آگسٹن کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ، اعجاز عالم آگسٹن اور ان کا بھتیجا فائرنگ میں محفوظ رہے۔سابق صوبائی وزیرکا کہنا ہے کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ میں نے کبھی جانبدار سیاست نہیں کی، لگتا ہے کہ ملزمان کسی واردات کے لیے آئے ہوں گے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 2 موٹر...
مزید پڑھ »
حماس کا حشر بھی داعش کی طرح کریں گے؛ اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکیاسرائیل کو یہ بات یقینی بنانے کا پورا حق ہے کہ آئندہ اس کیخلاف اس قسم کی کوئی کارروائی نہ ہوسکے، امریکی وزیر خارجہ
مزید پڑھ »