انڈیا کی 543 رکنی پارلیمنٹ کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج ملک کی 21 ریاستوں کے 102 حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جس میں حصہ لینے والے 28 فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں اور کم از کم دس امیدوار ایسے ہیں جن کی ذاتی دولت کی مالیت سو کروڑ روپے یا اس سے زیادہ...
انڈیا میں الیکشن کے پہلے مرحلے کا آغاز جہاں کروڑپتی امیدوار ووٹ کے لیے پیسے کے علاوہ سونا اور چاندی بھی استعمال کرتے رہےانڈیا کی 543 رکنی پارلیمنٹ کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج ملک کی 21 ریاستوں کے 102 حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس مرحلے میں صرف جنوب کی تمل ناڈو ہی ایک بڑی ریاست ہے جہاں تمام 39 حلقوں میں اسی مرحلے میں پولنگ مکمل ہو جائے گی۔
پارلیمنٹ کی 543 نشستوں کے لیے انتخابات سات مرحلوں میں پورے کیے جائیں گے اور ووٹنگ کا آخری مرحلہ یکم جون کو ہو گا۔ ووٹوں کی گنتی پورے ملک میں ایک ساتھ چار جون کو ہو گی۔انڈیا کے انتخابات کے اس مرحلے میں جو امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں ان میں سے تقریبا 450 امیدوار کروڑ پتی ہیں۔ مدھیہ پردیش سے اپوزیشن کے ایک امیدوار نکول ناتھ 716 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ یہ اس مرحلے میں انتخاب لڑنے والے سب سے امیر امیدوار ہیں۔
انڈیا کے الیکشن کمیشن نے گذشتہ دنوں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کمیشن نے انتخابات سے قبل یکم مارچ اور 13 اپریل کے درمیان 4650 کروڑ روپے مالیت کی نقدی، منشیات، شراب، سونا چاندی اور ووٹروں کو راغب کرنے والے دوسرے لوازمات ضبط کیے ہیں۔Getty Images انڈیا میں ووٹنگ کا پورا عمل الیکٹرانک مشین کے ذریعے انجام پاتا ہے۔ ووٹنگ کے بعد تمام مشینیں مجسٹریٹ اور انتخابی افسروں کی نگرانی میں ایک سرکاری عمارت میں رکھ دی جاتی ہیں جسے پوری طرح سیل کر دیا جاتا ہے۔ یہ مشینیں ووٹوں کے گنتی کے دن کاؤنٹنگ سینٹر پر لے جائی جائیں گی۔ ان مشینوں میں چھیڑ چھاڑ کے امکان کے سوال پر سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
زرعی پیکج: پنجاب حکومت کسانوں کو 2 سال میں 300 ارب روپے کا بلا سود قرض دے گیوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی پیکج کا آغاز ہو گیا، پہلے مرحلے میں 5 لاکھ کسانوں کو 150 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے
مزید پڑھ »
ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہپاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گیا ہے اور ویسٹ انڈیز کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکارنیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
مزید پڑھ »
ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلیے 270 رنز کا ہدفپاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا ہے۔
مزید پڑھ »
انڈیا الیکشن 2024: دنیا کے سب سے بڑے انتخابات اتنے اہم کیوں ہیں اور چھ ہفتوں پر محیط کیوں ہوں گے؟انڈیا میں 2024 کے عام انتخابات، جن کا انعقاد 19 اپریل سے یکم جون تک کی مدت میں ہو گا، دنیا کا سب سے بڑا الیکشن ہو گا اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزارت عظمی پانے کی امید رکھتے ہیں۔ اس الیکشن میں لاکھوں کی تعداد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جائے گا جن میں شہریوں کے پاس امیدواروں کو چننے کے ساتھ ساتھ ایک راستہ یہ بھی...
مزید پڑھ »
مکھن یا مارجرین : ناشتے میں کیا کھایا جائے؟اکثر گھروں میں صبح کے ناشتے میں مکھن یا مارجرین کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس دونوں میں سے کون سی چیز
مزید پڑھ »