پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ کے 6 کے مجموعی اسکور پر گر چکی تھی تاہم دوسری وکٹ کے لیے 98 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ جس کے بعد بقیہ بیٹرز بھی کریز پر زیادہ دیر نہی ٹھہر سکیں تاہم کپتان ہیلی میتھیوز نے گرتی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے سنچری اسکور کی اور نا قابل شکست 140 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر سعدیہ اقبال رہیں جنہوں نے 38 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ طوبیٰ حسن نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں مگر اس کے لیے انہوں نے 48 رنز دیے جبکہ ندا ڈار اور نشرح سندھو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ...
270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ابتدا ہی میں لڑکھڑا گئی اور 24 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں۔ اس وقت کریز پر کپتان ندا ڈار اور منیبہ علی موجود ہیں۔ مذکورہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ اس وقت آئی سی سی چیمپئن شپ میں پاکستان کی 16 پوائنٹ کیساتھ پانچویں پوزیشن ہے اور گرین شرٹس کو ورلڈ کپ 2025 میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے زیادہ میچز جیتنے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی تقریب کی رونمائی کی گئی۔
ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور ہیلی میتھوز نے فلیگ اسٹاف ہاؤس کہلانے والے قائداعظم ہاؤس کے احاطہ میں ٹرافی کی رونمائی کی اور ساتھ تصاویر بنوائیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہپاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گیا ہے اور ویسٹ انڈیز کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل ...پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں ہوگا۔ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔تین ون ڈیمیچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم...
مزید پڑھ »
ہم شکلیں نہیں ٹیلنٹ دیکھتے ہیں: ندا ڈارپاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
مزید پڑھ »
ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلانپاکستان ٹیم میں 5 کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے، سیریز میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل 9 ایلیمنیٹر ون، اسلام آباد کا کوئٹہ کو 175 رنز کا ہدفپی ایس ایل 9 کے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا۔ مارٹن گپٹل 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آغا سلمان 31 رنز بنا...
مزید پڑھ »
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگاسیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، ہوم گراؤنڈ پر سیریز ہے، جیتنے کا اچھا موقع ہے، پاکستانی کپتان ندا ڈار
مزید پڑھ »