رنویرالہ آبادیہ کی ساتھی خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیوں کا نشانہ بننے کا انکشاف ہوا ہے جس نے 'انڈیاز گاٹ لیٹنٹ' تنازع کو مزید الجھاد دیا ہے۔
انڈیاز گاٹ لیٹنٹ' تنازع میں شامل رنویرالہ آبادیہ کی ساتھی خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مخیجا کی قریبی دوست ردا تھرنا نے انکشاف کیا ہے کہ اپوروا کو ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب شو میں اپوروا کے متنازع ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ ردا تھرنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ کچھ لوگ صرف عورت ہونے کی وجہ سے خواتین سے نفرت کرتے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’خواتین محض سانس لینے،
جینے، خود سے محبت کرنے اور ترقی کرنے کے جرم میں نشانہ بنتی ہیں۔ ایک عورت اگر وہی مسئلہ اٹھائے جو کوئی اور کرے، تو اس پر زیادہ سخت ردعمل آتا ہے۔‘ منگل کے روز بھارتی حکومت کی ہدایات پر یوٹیوب نے ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ کی متنازع قسط کو پلیٹ فارم سے ہٹادیا تھا۔ یہ شو جون 2024 میں شروع ہوا تھا اور اب تک اس کی 18 اقساط نشر ہوچکی تھیں۔ یہ تنازع بیئر بائسیپس کے نام سے مشہور یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کے قابلِ اعتراض کمنٹس کے بعد شروع ہوا تھا۔ رنویر کو بھی اس تنازع میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ممبئی پولیس نے بدھ کے روز اس معاملے میں اپوروا مخیجا سمیت چار افراد کے بیانات قلمبند کیے تھے۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس تنازع کے بعد اپوروا مخیجا کو آئیفا ایوارڈز کے سفیروں کی فہرست سے ہٹادیا گیا، یہ تقریب آئندہ ماہ جے پور، راجستھان میں منعقد ہونی ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مخیجا بھی رنویر الہ آبادیہ کے ساتھ ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ کی اس متنازع قسط میں شریک تھیں، جس میں یہ تنازع کھڑا ہوا۔ اپوروا کے ریمارکس نے تنازع کو مزید ہوا دی تھی
ANINDIA GAAT LATENT RINUVERA ALHA ABADIA APURVA MAKHIJA REAP THREATS SOCIAL MEDIA INFLUENCER YOUTUBE
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ تنازع میں اپوروا مخیجا کو ریپ کی دھمکیاں’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ کے تنازع میں اپوروا مخیجا کو ریپ کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مخیجا کی قریبی دوست ردا تھرنا نے انکشاف کیا ہے کہ اپوروا کو ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب شو میں اپوروا کے متنازع ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔
مزید پڑھ »
یوٹیوبر سمے رائنا کو 'نازیبا سوال' پر دوبارہ سمن جاریمہاراشٹرا سائبر سیل نے یوٹیوبر سمے رائنا کو 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' یوٹیوب شو میں نازیبا سوال پر دوبارہ سمن جاری کیا ہے۔
مزید پڑھ »
نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے شخص کی ویڈیو وائرلاندرونی گاٹ لیٹنٹ تنازعہ پر اظہارِ ناراضی کرتے ہوئے نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘: والدین کے حوالے سے متنازع تبصرہ جس پر انڈین یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہےانڈیا کے معروف یوٹیوبر اور پوڈ کاسٹر رنویر الہ آبادیا مشہور شو 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' میں اپنے متنازع تبصروں کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ان کے تبصرے کو 'بے ہودہ' اور 'جارحانہ' قرار دیا جا رہا ہے اور سیاسی حلقوں سے لے کر سوشل میڈیا پلیٹفارمز پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا...
مزید پڑھ »
انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے مالک نے پروگرام سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیںبھارت میں یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے والدین سے متعلق کنٹسٹنٹ سے نازیبا اور متنازع سوال کی وجہ سے ہونے والے ہنگامے کے بعد انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے بانی سمے رائنا نے اپنے یوٹیوب چینل سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں اور تمام ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
رنویر الہ آبادیہ منظر عام سے غائب ہوگئےبھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ جو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کے دوران نامناسب ریمارکس کے بعد منظر عام سے غائب ہوگئے ہیں۔ ان کی رہائش گاہ پر تالا لگا ہوا ہے اور ان کا فون بند ہے۔ پولیس انہیں پیش نہ ہونے پر پوچھ گچھ کے لیے طلب کر چکی ہے لیکن رنویر سے رابطہ نہیں ہوتا۔ ان کے خلاف متعدد ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں اور سپریم کورٹ میں مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
مزید پڑھ »