مودی کا دورہ جھارکھنڈ: ’گو بیک مودی‘ کا ٹرینڈ منظم ٹرولنگ ہے یا وزیر اعظم کی مقبولیت میں کمی کی طرف اشارہ؟
لیکن اس بار ’گو بیک مودی‘ ان کے ریاست جھارکھنڈ کے دورے پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یہ وہی جھارکھنڈ ہے جہاں سنہ 2000 میں ریاست کے قیام سے اب تک بی جے پی کسی نہ کسی طرح برسر اقتدار رہی ہے۔
بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ نریندر مودی جتنے تمل ناڈو میں غیر مقبول ہیں اتنے انڈیا کی کسی دوسری ریاست میں نہیں۔ لیکن گذشتہ دنوں کرناٹک اور یہاں تک کہ مہاراشٹر کے دورے پر بھی ’گو بیک مودی‘ کا ٹرینڈ نظر آیا تھا۔ مقامی صحافیوں کے مطابق تمل ناڈو میں پہلی مرتبہ ’گو بیک مودی‘ کا ٹرینڈ ان کے وزیراعظم بننے سے قبل سنہ 2012 میں ہی نظر آیا تھا جب وہ ڈیفنس ایکسپو کے افتتاح کے لیے وہاں گئے تھے۔
تمل ناڈو میں بی جے پی کی بنیاد بہت مضبوط نہیں ہے لیکن جھارکھنڈ میں اس کے قدم مقامی پارٹی مکتی مورچہ سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات رواں ماہ کی 30 تاریخ سے پانچ مرحلوں میں ہو رہے ہیں اور نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو ہو گا۔گذشتہ ماہ اکتوبر میں ہونے والے مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے والی پارٹی تھی لیکن پہلے تو وہ حکومت بنانے میں ناکام رہی اور پھر اس نے سنیچر کو جو حکومت بنائی اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں کرتارپور راہداری کے بارے میں تصویری نمائش کا اہتمامبرسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں کرتارپور راہداری کے بارے میں تصویری نمائش کا اہتمام Pakistan KartarpurCorridor ReligiousHeritage Highlighted Brussels Pictures pid_gov MoIB_Official ForeignOfficePk
مزید پڑھ »
اردو کے فروغ کی ویب سائٹ ’ریختہ‘ انڈیا میں مقبول کیوں؟ٹیکنالوجی کے اس دور میں انڈیا میں اردو کی مقبولیت کا سہرا ’ریختہ‘ کے سر جاتا ہے جس کے بانی سنجیو صراف نے اپنی ’روح کی غذا کی تلاش‘ میں اس سفر کا آغاز کیا تھا۔
مزید پڑھ »
ناروے میں قرآن حکیم کی بے حرمتی کی کوشش پر لاہور میں احتجاجی مظاہرہقرآن پاک کی بے حرمتی کی مذموم کوشش پر ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates Ilyas
مزید پڑھ »