قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذموم کوشش پر ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates Ilyas
لاہور میں جماعت اسلامی نے ناروے میں قران حکیم کی بے حرمتی کی مذموم کوشش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے حکومت سے مسئلے کو اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور واقعے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ قرآن حکیم اللہ کی کتاب ہے اور اس کی کی حفاظت کا بیڑا خود اللہ نے اٹھایا ہے۔ تاہم اس مذموم کوشش پر عالم اسلام اور پاکستان حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے۔
مظاہرین نے قران کی بے حرمتی پر نا صرف نارویجئن حکومت بلکہ عالمی برادری کی خاموشی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مجرم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ناروے میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے خلاف مسلم لیگ نون کی رکن پنجاب اسمبلی سمیر کومل نے ایوان میں ایک مذمتی قرار داد بھی جمع کروائی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمتاسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے جیسے واقعات انسانیت کےلئےخطرہ ہیں۔
مزید پڑھ »
ناروے:نوجوان نے قرآن پاک کی بےحرمتی کی کوشش ناکام بنادیناروے میں اسلام مخالف ريلی کے دوران لارس تھورسن نامی عادی مجرم اورمقامی تنظيم سيان کے سربراہ نے اسلامو فوبيا کی آڑ ميں قرآن حکيم کی توہين کی کوشش کی تھی
مزید پڑھ »
فواد چوہدری کی ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمتاسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شدت پسندی کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھ »
لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی کیلئے مصنوعی بارش کی تجویز،35 کروڑ خرچ ہونگےلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی کیلئے مصنوعی بارش کی تجویزدیدی
مزید پڑھ »