ہانگ کانگ نے پیرس اولمپکس میں جیتنے والے ایتھلیٹس کیلئے 60 لاکھ ہانگ کانگ ڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے
پیرس اولمپکس میں میڈلز جیتنے پر آئی او سی کی جانب سے تو کوئی انعامی رقم نہیں لیکن مختلف ملکوں نے اپنے ایتھلیٹس کیلئے پرکشش انعامات کا اعلان کیا ہے جس میں سرفہرست ہانگ کانگ ہے۔پیرس میں جاری اولمپکس میں کھلاڑیوں کے درمیان میڈلز کی جنگ جاری ہے اور اس جنگ میں پلیئرز کے حوصلے بلند رکھنے کیلئے مختلف ملکوں نے ایتھلیٹس کیلئے انعامات کا اعلان کیا ہے ۔
ہانگ کانگ کے اعلان کے مطابق گولڈ میڈل جیتنے پر اس کے ایتھلیٹ کو 7 لاکھ 68 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے جو پاکستانی کرنسی میں 21 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔سنگاپور کے حکام اپنے ایتھلیٹس کو گولڈ میڈل پر 7 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالرز، یعنی 20 کروڑ روپے پاکستانی انعام دیں گے ۔ انڈونیشیا ایتھلیٹس کو گولڈ میڈل پر پاکستانی کرنسی کے مطابق 8 کروڑ 36 لاکھ، قازق ایتھلیٹس کو 6 کروڑ 97 لاکھ اور ملائیشین ایتھلیٹس کو 6 کروڑ روپے ملیں گے۔اسپین کے ایتھلیٹس کو گولڈ میڈل جیتنے پر ایک لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد انعام ملے گا جو 2 کرورڑ 84 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے ۔
فرانس کے گولڈ میڈلسٹس پاکستانی کرنسی میں 2 کروڑ 42 لاکھ ، جنوبی کوریا کے سوا کروڑ اور امریکی ایتھلیٹس کو حکام سے ایک کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے کے مساوی انعام ملے گا ۔ پاکستان کی 2007 میں منظور ہونے والی اسپورٹس پالیسی کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایک کروڑ روپے کا حقدار ہوگا ۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پیرس اولمپکس کا باقاعدہ آغاز: پاکستانی ایتھلیٹس کل سے ایکشن میں نظر آئیں گےپیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر کل سے شروع ہوگا۔ پاکستان کے 2 ایتھلیٹس شوٹنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس 2024 میں تمغوں کی دوڑ کا آغاز ہوگیاچین نے پہلے دونوں گولڈ میڈلز جیت لیے، امریکا بھی ایک میڈل جیتنے میں کامیاب
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس میں بھارت نے پہلا میڈل جیت لیا، میڈلز ٹیبل پر آسٹریلیا سرفہرستچین کے زی یو نے مردوں کے 10 میٹر ائیرپسٹل شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا، یہ ان مقابلوں میں چین کا تیسرا گولڈ میڈل تھا
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں جاری 2 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھاگئےپاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے بعد سعودی عرب میں جاری مقابلوں میں پاکستان کا ایک گولڈ میڈل، دو سلور میڈل اور ایک برانز میڈل یقینی ہوگیا ہے۔
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس: اٹلی کے اولمپک چیمپئن کو بیوی سے معافی کیوں مانگنا پڑ گئی؟گیانمارکو نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور انہوں نے 2022 میں شادی کی تھی
مزید پڑھ »
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور ٹیکسز کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، عوامی حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے کے ساتھ عدالتوں میں بھی جائیں گے: امیر جماعت اسلامی
مزید پڑھ »