پاکستانی شوبز انڈسٹری کی 31 سالہ اداکارہ یشما گل نے اپنے ہونے والے شوہر میں ان خصوصیات کا ہونا لازمی قرار دے دیا۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں اداکارہ یشما گل ایک شو کے دوران اپنے ہونے والے شوہر میں خصوصیات کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔
میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی تو انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اس کا اخلاق اچھا ہونا چایے، وہ اصول پرست ہو اور سب سے بڑھ کر وہ خدا کا خوف رکھتا ہو۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے یشما گل نے کہا کہ خوفِ خدا رکھنے والا شخص اچھی طرح جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے جذبات کا خیال کیسے رکھنا ہے اور آپ کیلیے کیا درست ہے۔شو میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ ان کے کزن سے شادی کروانا چاہتی ہیں۔
یشما گل کے مطابق والدہ نے گھریلو ملازمہ سے میری دوست کا نام مانگا تاکہ وہ اس سے بات کر کے مجھے کزن سے شادی کیلیے راضی کر سکیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنے کزن کو بچپن سے بھائی سمجھا ہے اور وہ مجھ سے 4 سال چھوٹا بھی ہے، امی چاہتی ہیں کہ وہ ماڈل بن رہا ہے تو میں اُس سے شادی کر لوں، میں نے گھریلو ملازمہ سے کہا کہ خبردار امی کو میری دوست کا نمبر دیا تو۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہوگی: وزیر خزانہاسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی پھر باقی اداروں کو دیکھیں گے۔
مزید پڑھ »
پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیکارروائی کا ہدف حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھے
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان کی بیٹے کے برانڈ کیلئے بیٹی سہانا خان کیساتھ ماڈلنگمیرے لیے اپنی بیٹی کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا سب سے بہترین ہے، شاہ رخ خان
مزید پڑھ »
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہکابینہ کل شام چار بجے حلف اٹھائے گی جوکہ 12 سے 14 وزراء پر مشتمل ہوگی
مزید پڑھ »
کیا شلپا شیٹی نے راج کندرا سے دولت دیکھ کر شادی کی تھی؟ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے شوہر راج کندرا سے دولت کی وجہ سے شادی کرنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔
مزید پڑھ »
معذور شخص کو مردہ خاتون کے ہاتھ لگا دیے گئےڈاکٹروں نے ہاتھوں سے محروم شخص کی کامیاب سرجری کر کے اسے نئے ہاتھ لگا دیے جس سے وہ زندگی بھر کی معذوری سے بچ گیا۔
مزید پڑھ »