ExpressNews Budget2023 imf
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من و عن تسلیم کرلیا اور اس پر عمل درآمد کرلیا اب ایسی کوئی چیز باقی نہیں رہی جو اس معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن سکے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب ہم نے ذمہ داری سنبھالی تو سب سے مشکل مرحلہ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کو مکمل کرنا تھا کیوں کہ سابق حکومت اس معاہدے کی دھجیاں بکھیر چکی تھی اس کے بعد سیلاب نے تباہی مچائی جس سے ہمیں 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من و عن تسلیم کرلیا ہے اور اس پر پوری طرح عمل درآمد کرلیا ہے لیکن ابھی تک اسٹاف لیول ایگزیمنٹ سائن نہیں ہوا، اس کے بعد اب بورڈ میں یہ معاملہ جائے گا، امید ہے کہ تمام شرائط پوری ہونے کے بعد اب اسی ماہ آئی ایم ایف کا نائنتھ ریویو مکمل ہوکر بورڈ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ میری آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ایک گھنٹہ ٹیلی فون پر بات ہوئی جس میں ان سے کہا کہ وہ اگر مجھے زبانی یقین دہانی کرائیں تو میں اس پر انحصار کرتے ہوئے مزید اقدامات کرسکتا ہوں جس پر انہوں نے ایک سے دو اقدامات مزید کرنے اور اس صورت میں معاہدے کی یقین دہانی کرائی جس پر میں نے آئی ایم ایف کی مزید شرائط بھی پوری کردیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف کے جائزے کی تمام شرائط پوری کرلیں اچھی خبریں ملیں گی وزیراعظم(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے نویں جائزے کیلئے تمام شرائط پوری کرلی ہیں، امید ہے کہ اسی مہینے اچھی خبریں ملیں گی، خدانخواستہ کوئی
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ایک گھنٹہ فون پر بات کی، معاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں: وزیراعظمکسی بھی ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا ترقی نہیں ہوسکتی، سیاسی استحکام کے بغیر اربوں کھربوں جھونک دیں کوئی فائدہ نہیں: شہباز شریف
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من وعن تسلیم کرلیا ہے، شہبازشریفاسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من وعن تسلیم کرلیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پرعمل درآمد کے باوجود تاحال اسٹاف لیول ایگریمنٹ […]
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من و عن تسلیم کرلیا ہے، وزیراعظم’اب ہم دوبارہ آئی ایم ایف کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھے ہیں۔‘ تفصیلات: DailyJang ShahbazSharif IMF budget
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کی شرائط پوری کردیں، امید ہے اچھی خبریں ملیں گی : وزیراعظماسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی تمام شرائط پوری کردیں، پرامید ہیں کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاجائیں گے اور اسی ماہ اچھی خبریں ملیں گی ۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کی شرائط پوری کردیں، امید ہے اچھی خبریں ملیں گی : وزیراعظماسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی تمام شرائط پوری کردیں، پرامید ہیں کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاجائیں گے اور اسی ماہ اچھی خبریں ملیں گی ۔
مزید پڑھ »