Beyond the Breaking News

آئی سی سی ویڈیو لنک کانفرنس، ٹی 20 ورلڈکپ کا فیصلہ 10 جون تک ملتوی

پاکستان خبریں خبریں

آئی سی سی ویڈیو لنک کانفرنس، ٹی 20 ورلڈکپ کا فیصلہ 10 جون تک ملتوی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

آئی سی سی ویڈیو لنک کانفرنس، ٹی 20 ورلڈکپ کا فیصلہ 10 جون تک ملتوی

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد عالمی سطح پر مختلف ایونٹس منسوخ ہو رہے ہیں، کھیلوں، شوبز سمیت دیگر سرگرمیوں منجمد ہو کر رہ گئی ہیں، اسی حوالے سے کرکٹ سے متعلق خبریں سامنے آ رہیں تھیں کہ کرکٹ ٹی 20 ورلڈکپ 2020ء کو مؤخر کر دیا جائے گا۔ ایسی خبریں سامنے آئیں تھیں کہ ورلڈکپ مؤخر کرنے کے بعد آئندہ ورلڈکپ 2022ء میں کھیلا جائے گا، جبکہ کچھ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں بھی پھیلائی گئیں۔ ان خبروں کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واضح کیا کہ ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی نہیں ہوا جبکہ تیاریاں جاری ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے آئی سی سی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے التوا کی خبریں درست نہیں ہیں۔ آئی سی سی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری ہیں اور کووڈ-19 کے باعث تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر کئی متبادل منصوبوں کو پرکھا جارہا ہے۔ہوا، اجلاس کے دوران ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ دس جون تک ملتوی کر دیا جائے، ایجنڈے میں شامل دیگر تمام معاملات بھی 10 جون تک ملتوی کردیے گئے۔ دس جون کو اگلی میٹنگ میں ٹی 20 ورلڈکپ 2020ء کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے جبکہ دوسری طرف آئی سی سی نے کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ 2020 کے میچز اکتوبر اور نومبر میں کروانے کا عندیہ دیا گیا تھا جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا جائے گا۔ آسٹریلیا کے میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ بھارت کا بااثر بورڈ آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کو ملتوی کرنا چاہے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ ان خبروں کو مسترد کردیا تھا۔ بی سی سی آئی کے خزانچی ارون سنگھ دھمل کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کی تجویز کیوں دے گا، ہم اجلاس میں تبادلہ خیال کریں گے اور آئی سی سی کو جو مناسب لگے وہ فیصلہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا کی حکومت اعلان کرتی ہے کہ ٹورنامنٹ ہوگا اور کرکٹ آسٹریلیا اس کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے تو یہ ان کا فیصلہ ہوگا اور بی سی سی آئی کوئی تجویز نہیں دے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر کو آسٹریلیا میں شروع ہوگا تاہم کورونا وائرس کے باعث دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کی طرح ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے التوا کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ ورلڈ کپ 15 نومبر تک جاری رہے گا، جہاں کل 16 ٹیمیں 45 میچز کھیلیں گی۔ یاد رہے کہ گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ونڈیز اور 2 کوالیفائر شامل ہوں گے جبکہ گروپ بی میں بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، افغانستان اور 2 کوالیفائر ہوں گے۔ رواں برس مارچ میں 53 کروڑ ڈالر مالیت کی آئی پی ایل کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہوگئی تھی اور بھارتی حکام نے حال ہی میں کہا تھا کہ اکتوبر اور نومبر میں مناسب موقع ملتے ہیں اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئی سی سی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز آئی سی سی کے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی نئے چیئرمین کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ دوسری طرف آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین نے تصدیق کردی ہے کہ وہ عہدے میں مزید توسیع نہیں چاہتے ہیں لیکن عہدے کی منتقلی کے لیے بورڈ کے ساتھ تعاون کروں گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ اور آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین ششانک منوہر اپنی 5 سالہ مدت پوری کرکے اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ ششانک منوہر 22 نومبر 2015 کو سری نواسن کے بعد آئی سی سی کے چیئرمین بن گئے تھے جبکہ سری نواسن بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل بگ تھری بننے کے بعد آئی سی سی کے پہلے چیئرمین بن گئے تھے۔.

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد عالمی سطح پر مختلف ایونٹس منسوخ ہو رہے ہیں، کھیلوں، شوبز سمیت دیگر سرگرمیوں منجمد ہو کر رہ گئی ہیں، اسی حوالے سے کرکٹ سے متعلق خبریں سامنے آ رہیں تھیں کہ کرکٹ ٹی 20 ورلڈکپ 2020ء کو مؤخر کر دیا جائے گا۔ ایسی خبریں سامنے آئیں تھیں کہ ورلڈکپ مؤخر کرنے کے بعد آئندہ ورلڈکپ 2022ء میں کھیلا جائے گا، جبکہ کچھ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں بھی پھیلائی گئیں۔ ان خبروں کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واضح کیا کہ ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی نہیں ہوا جبکہ تیاریاں جاری ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے آئی سی سی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے التوا کی خبریں درست نہیں ہیں۔ آئی سی سی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری ہیں اور کووڈ-19 کے باعث تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر کئی متبادل منصوبوں کو پرکھا جارہا ہے۔ہوا، اجلاس کے دوران ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ دس جون تک ملتوی کر دیا جائے، ایجنڈے میں شامل دیگر تمام معاملات بھی 10 جون تک ملتوی کردیے گئے۔ دس جون کو اگلی میٹنگ میں ٹی 20 ورلڈکپ 2020ء کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے جبکہ دوسری طرف آئی سی سی نے کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ 2020 کے میچز اکتوبر اور نومبر میں کروانے کا عندیہ دیا گیا تھا جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا جائے گا۔ آسٹریلیا کے میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ بھارت کا بااثر بورڈ آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کو ملتوی کرنا چاہے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ ان خبروں کو مسترد کردیا تھا۔ بی سی سی آئی کے خزانچی ارون سنگھ دھمل کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کی تجویز کیوں دے گا، ہم اجلاس میں تبادلہ خیال کریں گے اور آئی سی سی کو جو مناسب لگے وہ فیصلہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا کی حکومت اعلان کرتی ہے کہ ٹورنامنٹ ہوگا اور کرکٹ آسٹریلیا اس کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے تو یہ ان کا فیصلہ ہوگا اور بی سی سی آئی کوئی تجویز نہیں دے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر کو آسٹریلیا میں شروع ہوگا تاہم کورونا وائرس کے باعث دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کی طرح ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے التوا کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ ورلڈ کپ 15 نومبر تک جاری رہے گا، جہاں کل 16 ٹیمیں 45 میچز کھیلیں گی۔ یاد رہے کہ گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ونڈیز اور 2 کوالیفائر شامل ہوں گے جبکہ گروپ بی میں بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، افغانستان اور 2 کوالیفائر ہوں گے۔ رواں برس مارچ میں 53 کروڑ ڈالر مالیت کی آئی پی ایل کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہوگئی تھی اور بھارتی حکام نے حال ہی میں کہا تھا کہ اکتوبر اور نومبر میں مناسب موقع ملتے ہیں اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئی سی سی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز آئی سی سی کے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی نئے چیئرمین کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ دوسری طرف آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین نے تصدیق کردی ہے کہ وہ عہدے میں مزید توسیع نہیں چاہتے ہیں لیکن عہدے کی منتقلی کے لیے بورڈ کے ساتھ تعاون کروں گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ اور آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین ششانک منوہر اپنی 5 سالہ مدت پوری کرکے اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ ششانک منوہر 22 نومبر 2015 کو سری نواسن کے بعد آئی سی سی کے چیئرمین بن گئے تھے جبکہ سری نواسن بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل بگ تھری بننے کے بعد آئی سی سی کے پہلے چیئرمین بن گئے تھے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے اسپتال بھرگئے | Abb Takk Newsکورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے اسپتال بھرگئے | Abb Takk News
مزید پڑھ »

ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا: آئی سی سیٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا: آئی سی سیانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری رہیں گی۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »

شہید اہلکاروں کو ایمبولینس کے بجائے پولیس وین میں ڈالنے کی ویڈیو وائرل | Abb Takk Newsشہید اہلکاروں کو ایمبولینس کے بجائے پولیس وین میں ڈالنے کی ویڈیو وائرل | Abb Takk News
مزید پڑھ »

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے التوا کی خبریں درست نہیں، آئی سی سی - Sport - Dawn Newsٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے التوا کی خبریں درست نہیں، آئی سی سی - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »

دفترِ خارجہ کی بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمتدفترِ خارجہ کی بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمتدفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کورونا
مزید پڑھ »

نادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران سر کے بال منڈوا لیے - Entertainment - Dawn Newsنادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران سر کے بال منڈوا لیے - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2026-06-15 05:11:30