آصف زرداری کو کس نے راضی کیا؟ نام سامنے آگیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے جلد درخواست دائر کریں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کامؤقف تھاضمانت کے لیے درخواست نہیں دیں گے مگر آصفہ بھٹو نے ان کو طبی بنیادوں پر ضمانت حاصل کرنے پر آمادہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی میڈیکل بنیادپرضمانت کیلئےدرخواست دائرکریں گے کیونکہ اُن کی طبیعت بالکل بھی ٹھیک نہیں اور حکومتی ڈاکٹرز نے بھی متعدد بیماریوں کی تشخیص کی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ہمیں درخواست ضمانت دینے سے روکا ہوا تھا البتہ اب وہ اس بات پر رضا مند ہوگئے ہیں، پیپلزپارٹی قانونی معاملات مکمل کر کے ضمانت کی درخواست دائر کرے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی بے نظیر بھٹو کی شہادت کی مناسبت سے 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں مرکزی پروگرام کرے گی‘۔ پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں مثبت کرداراداکررہی ہے، پیپلزپارٹی حالیہ قانونی معاملےپراتفاق رائےکی کوشش کریں گے مگر حکومتی رویہ اس کے برعکس نظر آتا ہے کیونکہ ماضی میں...
یاد رہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے اور وہ گزشتہ کئی روز سے پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں، پیپلزپارٹی کی جانب سے متعدد بار حکومت سے مطالبہ کیا جاچکا کہ سابق صدر کو اُن کا ذاتی معالج فراہم کیا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈیفنس: ملزمان نے نوجوان کو گولی مارکر لڑکی کو اغوا کرلیاڈیفنس: ملزمان نے نوجوان کو گولی مارکر لڑکی کو اغوا کرلیا ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
کراچی ڈیفنس:کار سوار ملزمان نے نوجوان کو گولی مارکر لڑکی کو اغوا کرلیاکراچی ڈیفنس:کار سوار ملزمان نے نوجوان کو گولی مارکر لڑکی کو اغوا کرلیا Pakistan KarachiDefence Car Criminals Firing Girl Kidnapped sindhpolicedmc
مزید پڑھ »
آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواست دیں گے، بلاول بھٹو - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کرینگے: بلاول بھٹواسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
زرداری کو کہا گیا کہ صدر کے عہدے کو بےاختیار نہ کریں ورنہ آپ کے خلاف سازشوں میں تیزی آ جائے گی لیکن اس کے جواب میں آصف زرداری نے کیا کہا تھا؟ حامد میر نے انکشاف کردیازرداری کو کہا گیا کہ صدر کے عہدے کو بےاختیار نہ کریں ورنہ آپ کے خلاف سازشوں میں تیزی آ جائے گی لیکن اس کے جواب میں آصف زرداری نے کیا کہا تھا؟ حامد میر نے انکشاف کردیا
مزید پڑھ »