AliAkhtarRizvi
لندن: اب تک ٹی وی چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ایڈوائزر اور سینیئر صحافی علی اختر رضوی کورونا وائرس کے باعث لندن میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئیر صحافی سید علی اختر رضوی کورونا وائرس کے باعث لندن کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ سینیئر صحافی علی اختر رضوی نے انیس سو ساٹھ سے صحافت کا عملی آغاز کیا تھا، آج کل آپ اب تک ٹی وی چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ایڈوائزر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے، آپ کا شمار اپنا ٹی وی نیٹ کے دیرینہ کارکنان میں ہوتا تھا۔
علی اختر رضوی اب تک نیوز کی ویب سائٹ پر کئی عنوان تحریر کرتے تھے، اپنے عنوانات میں وہ حکومتی کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کرتے رہے، اپنے بے لاگ تجزئیے کے باعث وہ خاصے مقبول تھے۔ اپنا ٹی وی نیٹ ورک نے علی اختر رضوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ ان کی وفات پر اپنا ٹی وی نیٹ ورک کا ہر کارکن غمزدہ ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں، آمین
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گوگل، نیٹ فلکس کا پاکستانی صارفین کی سہولیت کیلئےاہم اقداماتگوگل، نیٹ فلکس کا پاکستانی صارفین کی سہولیت کیلئےاہم اقدامات SamaaTV
مزید پڑھ »
”پی ایس ایل میں ان کھلاڑیوں کی کارکردگی زبردست رہی“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اپنا ’فیصلہ‘ سنا دیالاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں پشاور زلمی کے حیدر علی
مزید پڑھ »
’لیڈر وہی ہوتا جو اپنا سب کچھ قوم پر وار دیتا ہے،مجھے یقین ہے کہ عمران خان بنی گالہ والا گھر۔ ۔۔ ‘معروف صحافی نے طنز کے نشتر چلادیئےاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کے مریضوں کی تعداد پونے نو لاکھ تک جا پہنچی ہے اور پاکستان میں بھی 26افراد جاں بحق ہوچکے، ایسے میں وزیراعظم ریلیف فنڈ
مزید پڑھ »
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سابق افسر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئےلندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ہائی کمیشن کے سابق آفیسرسیدسلیم کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا
مزید پڑھ »
جنگ گروپ کے چیئرمین، پبلشر میر جاوید الرحمٰن انتقال کرگئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
عوام کی حفاظت کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں،گورنر پنجاب | Abb Takk News
مزید پڑھ »