محتاط اندازے کے مطابق جی ڈی پی کو روزانہ 144 ارب کا نقصان ہوتا ہے، ہڑتال کے باعث برآمدات میں کمی سے روزانہ 26 ارب کا نقصان ہوتا ہے: محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج کی کال سے روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ لاک ڈاؤن اور احتجاج کی وجہ سے ٹیکس وصولیوں میں کمی ہوتی ہے، احتجاج کے باعث کاروبار میں رکاوٹ سے برآمدات متاثر ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اپوزیشن کے احتجاج کی کال سے روزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، احتجاج کے باعث امن برقراررکھنے کیلئے سکیورٹی پر اضافی اخراجات آتے ہیں، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔پی ٹی آئی احتجاج کیلئے قافلے رواں دواں، گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ، اسلام آباد میں سکیورٹی سخت، فیض آباد سے 60 گرفتاروزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں رپورٹ تیار کی ہے اور محتاط اندازے کے مطابق جی ڈی پی کو روزانہ 144 ارب کا نقصان ہوتا ہے، ہڑتال کے باعث برآمدات میں کمی سے...
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے روزانہ 3 ارب روپے نقصان ہوتا ہے، احتجاج کے باعث صوبوں کو ہونے والے نقصانات الگ ہیں، صوبوں کو زرعی شعبے میں روزانہ نقصان 26 ارب روپے کا ہوتا ہے، صوبوں کو صنعتی شعبے میں ہونے والا نقصان 20ارب روپے سے زیادہ ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومتی فیصلہ بھاری معاشی نقصان کا سبب ہو سکتا ہے،شہبازراناپاکستان کی جی ڈی پی کی روزانہ کی ویلیو 342 ارب روپے ہے، اس میں 190ارب روپے کا نقصان ہو جاتا ہے تو پھر باقی بچا کیا ہے
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی احتجاج کے بجائے مذاکرات سے معاملات حل کرے، گورنر پنجابپُرتشدد احتجاج سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، سردار سلیم حیدر خان
مزید پڑھ »
حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیاعمران خان 24 نومبرکے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے آج اپنی رہائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے انکار کردیا
مزید پڑھ »
ابھی 5 سال کالیں نہیں ملنے والی، بانی پی ٹی آئی مس کالیں دے رہے ہیں: کامران ٹیسوریپی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی، جذباتی اور آخری اوور کا گیم ہے، اس کے بعد اوور ختم ہوجائےگا، ان کی باتوں سے فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے: گورنر سندھ کی گفتگو
مزید پڑھ »
’’سر معافی تلافی کردیں‘‘ فواد چوہدری کی توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں استدعاپی ٹی آئی کا احتجاج کسی ایک جماعت کا یا فرد کا احتجاج نہیں بلکہ یہ احتجاج ہر پاکستانی کے لیے ہے، میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »
’’سر معافی تلافی کردیں‘‘ فواد چوہدری کی توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں استدعاپی ٹی آئی کا احتجاج کسی ایک جماعت کا یا فرد کا احتجاج نہیں بلکہ یہ احتجاج ہر پاکستانی کے لیے ہے، میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »