اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ اپوزیشن نے وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت کیخلاف ہر محاذ پر لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جوائنٹ اپوزیشن کا بجٹ پراجلاس ہوا۔ تمام سیاسی جماعتیں بجٹ کو مسترد کرتی ہیں۔ بجٹ نے پورے پاکستان کو حکومت کے خلاف کر دیا ہے۔ کل حکومت نے پٹرولیم لیوی کا غیرقانونی نوٹی فیکشن جاری کیا اور بجٹ پاس ہونے سے پہلے ہی پٹرول کی قیمت سے زیادہ ٹیکس لگا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ذمہ دارانہ سیاست کر رہی ہے۔ عمران خان کا وزیراعظم ہونا ہر پاکستانی کی معیشت اور صحت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اہم قومی معاملات میں اب اہم کردار نظر آئے گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کو رخصت کرنے کیلئے غیر آئینی نہیں بلکہ ہر آئینی آپشن استعمال کرینگے۔ بزدل حکمران اپنی انا کی تسکین کیلئے اداروں کو استعمال کر رہا ہے۔ وقت آ چکا ہے کہ ان کا حساب چکا دیا جائے۔ حکومت کے اتحادی بھی اب انھیں چھوڑتے جا رہے ہیں، ان کا آخری وقت آن پہنچا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا -اسلام آباد: اسلام آباد: اپوزیش جماعتوں نے وفاقی بجٹ مسترد کرنے کا اعلان کردیا، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ کےخلاف پوری قوم متحدہوگئی ہے جب کہ خواجہ آصف نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کوریلیف دینے کےبجائےان پرمزیدبوجھ ڈال دیاگیا۔ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب …
مزید پڑھ »
پٹرولیم مصنوعات: اپوزیشن نے ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دیکر مسترد کر دیااسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی اپوزیشن نے ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
پٹرولیم مصنوعات: اپوزیشن نے ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دیکر مسترد کر دیااسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی اپوزیشن نے ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیوں بڑھائیں؟ وفاقی وزیر نے وجہ بتادیوفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہماری مجبوری ہے، دیگر ممالک میں پیٹرول یہاں سے زیادہ مہنگا ہے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
بجٹ منظوری اورتحفظات:وزیراعظم نے اتحادیوں کوعشائیے پربلالیابجٹ منظوری اورتحفظات:وزیراعظم نے اتحادیوں کوعشائیے پربلالیا SamaaTV
مزید پڑھ »
سکول کھولنے یا نہیں فیصلہ کب ہوگا ؟ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیااسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ نجی اسکولوں کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے کا بہت دباؤ ہے تاہم اس بارے میں فیصلہ
مزید پڑھ »