وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہماری مجبوری ہے، دیگر ممالک میں پیٹرول یہاں سے زیادہ مہنگا ہے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
یہ بات انہوں نے اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وفاقی وزیرحماد اظہر، بابراعوان، علی محمدخان اور دیگر بھی ایوان میں موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایشیا میں سب سے کم ہیں، جنوری کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول 17روپے فی لیٹر پیٹرول اس وقت بھی کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پیٹرولیم مصنوعات پر مناسب ٹیکس رکھے ہیں،ماضی کے برعکس حکومت عالمی سطح پر قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے تحت کام کررہی ہے۔توانائی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پاکستان میں بجلی کی پیداوار کو26ہزار میگاواٹ تک لے گئے ہیں، اس سلسلے میں کوہالہ میں 1115میگاواٹ کا منصوبہ شروع ہوگا، جو چیز ہماری حکومت کو ورثے میں ملی وہ مہنگی تھیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عالمی سطح پراضافے کے باعث پیٹرول منصوعات کی قیمتیں بڑھائیں،شبلیعالمی سطح پراضافے کے باعث پیٹرول منصوعات کی قیمتیں بڑھائیں،شبلی SamaaTV
مزید پڑھ »
پیٹرول کی قیمت بڑھاکر عوام کی پیٹھ میں چھراگھونپا گیا ، حسن مرتضیٰپیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کی پیٹھ میں چھراگھونپا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
پیٹرول کی قیمت میں یکدم 25 روپے 58 پیسے کا بڑا اضافہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت برصغیر میں سب سے کم ہے، انوکھی منطق - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے سے زائد اضافے کا امکان - ایکسپریس اردونئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے کیا جائے گا، ذرائع وزارت خزانہ
مزید پڑھ »