ایئرانڈیا بم دھماکے میں بری ہونے والا سکھ رہنما قتل؛ کینیڈا میں 2 ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا
کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں بھارتی نژاد 75 سالہ رپودامن سنگھ کو 2 ملزمان نے گولی مار کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خالصتان تحریک سے وابستہ رپودامن سنگھ کو 2022 میں ان کی دکان کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ جس کے الزام میں گرفتار کیے گئے دونوں افراد نے اعترافِ جرم کرلیا۔ دونوں ملزمان ٹینر فاکس اور جوز لوپیز کو سزائیں اگلی سماعت پر 31 اکتوبر کر سنائی جائے گی۔ یہ دونوں ملزمان مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہیں۔
اس سے قبل خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ رپودامن سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار ملوث ہوسکتے ہیں تاہم اس کے شواہد نہیں ملے۔ سکھ کارکن رپودامن سنگھ پر 1985 میں ایئر انڈیا بم دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام تھا جس میں 329 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اُس وقت یہ کہا گیا تھا کہ ان افراد نے یہ کارروائی گولڈن ٹیمپل پر حملے کے ردعمل کے طور پر کیا ہے۔رپودامن سنگھ کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے کہا تھا کہ ملزم کے خلاف قابل اعتبار گواہی نہیں تھی۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدرکردیاان سفارتکاروں کو کینیڈا نے سکھ علیحدگی پسند ہردیپ نجر کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا تھا۔
مزید پڑھ »
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کا الزام اور انڈین سفارت کاروں کی بے دخلی: ’انڈین ایجنٹ بشنوئی گینگ کو استعمال کرتے تھے‘کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں انڈین عہدیداران کے ملوث ہونے کے الزامات کے بعد ایک نیا سفارتی تنازع جنم لے رہا ہے جس کے دوران پہلے کینیڈا کی حکومت نے انڈیا کے ہائی کمشنر سمیت پانچ دیگر سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا اور بعد میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے انڈیا نے بھی کینیڈا کے چھ سفارت کاروں کو ملک چھوڑ دینے کی ہدایت...
مزید پڑھ »
سدھو موسے والا کے قتل سے 8 دن قبل انکے متعلق کیا پیشگوئی کی گئی تھی؟ حیران کن انکشافمشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 2022 میں قتل کیا گیا تھا
مزید پڑھ »
دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلیواقعے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس پر خالصتان زندہ باد کا نشان بنا ہے
مزید پڑھ »
انڈین جہازوں میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاعات، کینیڈا اور سنگاپور میں تحقیقاتمنگل کو سنگاپور کی ایئرفورس نے اپنے دو لڑاکا طیارے ہوا میں صرف اس لیے بھیجے کے وہ ایئر انڈیا ایکسپریس کے مسافر جہاز کو آبادی والے علاقوں سے دور لے جا سکیں کیونکہ اس جہاز میں بھی بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دی گئی تھی۔
مزید پڑھ »
کینیڈا نے مجرمانہ سرگرمیوں پر بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ڈی پورٹ کردیاکینیڈا نے پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ہائی کمشنر سمیت سفارتی عملے کو ڈی پورٹ کیا ہے
مزید پڑھ »