1934 میں ایران نے بین الاقوامی سطح پر 'ایران' کے نام کو ترجیح دی شروع کی اور 'پرشیا' استعمال کو غیرضروری قرار دیا۔
سنہ 1941 میں جب دوسری عالمی جنگ کی آگ تیزی سے پھیل رہی تھی تو برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کے ذہن میں ایک اہم سوال اُبھر رہا تھا۔ چرچل نے اپنے وزیر خارجہ انتھونی ایڈن کو ایک خط میں پوچھا کہ ایران کے لیے اب ’ پرشیا ‘ کا نام کیوں استعمال نہیں کیا جاتا؟ 2500 سال قبل جب یونانی وں کا سامنا طاقتور ہخامنشی فوج سے ہوا تب سے مغربی دنیا کے لوگ اس سرزمین کے لیے ’پرسیس‘ کا نام استعمال کرتے تھے۔ یہ وہ علاقہ تھا جہاں سے ان حکمرانوں نے اپنی فوجیں سرحدوں کی جانب روانہ کیں۔ یہ نام ’پارس کی سرزمین‘ کی طرف اشارہ
کرتا تھا۔ پرسیس لاطینی زبان میں ’پرشیا‘ میں تبدیل ہو گیا اور طویل عرصے تک یورپی ممالک ایران کے لیے اسی نام کا استعمال کرتے رہے۔ یونانیوں نے ’پرسیس‘ کا استعمال اس لیے کیا کیونکہ ہخامنشی خاندان کے بادشاہ پارس میں مقیم تھے جو موجودہ فارس اور خوزستان کے صوبوں پر مشتمل تھا۔ یہ اس کے باوجود تھا کہ ہخامنشی ایک وسیع سلطنت پر حکمرانی کر رہے تھے جس کی سرحدیں پارس سے کہیں آگے تک پھیلی ہوئی تھیں۔ رضا شاہ کی بادشاہت کے آغاز کے آٹھ سال بعد 1934 میں ایران کی بین الاقوامی حیثیت کو بہتر بنانے کے لیے نئی حکومت نے مغربی ممالک سے درخواست کی کہ وہ اس ملک کے لیے ’پرشیا‘ کا استعمال بند کریں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے 27 دسمبر 1934 کو تہران میں غیر ملکی سفارت خانوں کو ایک نوٹ بھیجا جس میں ان سے کہا گیا کہ اپنی حکومتوں کو مطلع کریں کہ نئے شمسی سال کے آغاز سے ’پرشیا‘ کی جگہ ’ایران‘ کا نام استعمال کیا جائے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ’پرشیا‘ یا ’پارس‘ کے دیگر متبادل ناموں کو ’تاریخی غلطی‘ قرار دیا اور اس کی وجہ یونانی مورخین کی غلط ترجمانی کو بتایا۔ حسین علا، جو اس وقت لندن میں ایران کے سفارتکار تھے، نے اخبار ٹائمز کے مدیر کو خط لکھتے ہوئے کہا: ’ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ لوگ ہمیں ہمارے حقیقی نام سے پکاریں۔ وہ نام جو ہم ہمیشہ سے استعمال کرتے آئے ہیں۔ چونکہ ہمارے ملک کا نام ایران ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس غیر فطری حالت کو ختم کیا جائے جس میں اجنبی لوگ ہمیں ’پرشیا‘ کہتے ہیں۔‘
IRÁN پرشیا یونانی ہخامنشی رضا شاہ، ہم نام ایران کے نام کی تاریخ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
رچرڈ گرنیل کا انٹرویوٹرمپ کے آنے کے بعد ملک کے حالات دوبارہ خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھ »
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائیپاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کر کے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، دیرالبلح کے میئر سمیت مزید 70 سے زائد فلسطینی شہیدلندن میں مظاہرین نے برطانیہ سے فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا
مزید پڑھ »
اسرائیل نے ناطقہ بند کرنے اور ملک چھوڑنے پر مجبور کرنے کے لیے غیر قانونی حربوں کی طرف سے قانون کو تیار کیا ہےاسرائیلی ریاست نے نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے ناطقہ بند کرنے اور ملک چھوڑنے پر مجبور کرنے کے لیے غیر قانونی حربوں کی طرف سے قانون کو تیار کیا ہے۔
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ وسیم اکرم نے بھی آواز بلند کردیہائبرڈ ماڈل کے نام پر پاکستان سے منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سابق کپتان
مزید پڑھ »
امریکی فورسز نے ہونئیوں کی کمانڈ سینٹر پر فضائی حملہ کیاامریکی فورسز نے یمن کے بغاوت کاروں کی کمانڈ سینٹر پر فضائی حملہ کیا ہے جسے انہوں نے حملوں کو منظم کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔
مزید پڑھ »