پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کر کے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
زرمین زہراسکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، افغان طالبان 6 چوکیاں چھوڑ کر بھھاگ گئے: سکیورٹی ذرائع۔ فوٹو فائل پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کر کے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے 20 سے 25 دہشتگردوں نے کرم، شمالی وزیرستان سے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کر کے دراندازی کی کوشش کی تاہم
سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آج صبح خوارجیوں نے افغان طالبان سے مل کر پاکستانی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے بِلااشتعال فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اس بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی مصدقہ ابتدائی اطلاعات ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثرجوابی کارروائی اورگولاباری سے افغان طالبان 6 چوکیاں چھوڑ کر بھھاگ گئے، افغان سائیڈ پر نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات ہیں، پاکستان سکیورٹی فورسز کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف 3 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے فتنہ الخوارج کو اپنی سرزمین نہ استعمال کرنےکا بارہاکہا ہے لیکن اس کے باوجود فتنہ الخوارج کے دہشتگرد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کر رہے ہیں
SECURITY TERRORISM AFGHANISTAN PAKISTAN OPERATION
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خیبر میں پاک افغان سرحد کے قریب دراندازی ناکام، چار خوارجی ہلاک، ایک سپاہی شہیددہشت گردوں نے افغان سرحد سے پاکستان میں کارروائی کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا
مزید پڑھ »
افغانستان سے خوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 4 خوارج ہلاک، فوجی جوان شہیدخوارج سے جھڑپ میں سپاہی عامر سہیل شہید ہو گئے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
صدر اور وزیراعظم نے دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاجنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھ »
جنوبی وزیرستان میں آپریشن میں 13 خوارج ہلاکسیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 13 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھ »
مدرسے کے تین طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئیبادامی باغ پولیس نے مدرسے کے تین طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ مطلوبہ 3 بچے بازیاب کر لئے گئے ہیں ۔
مزید پڑھ »
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 8 خوارج ہلاکانٹیلیجنس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں کارروائیاں کیں، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »