سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 13 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
24 اور 25 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آرسیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 24 اور 25 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی
فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں موجود کسی بھی دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
SOUTH WAZIRISTAN OPERATIONS TERRORISTS SECURITY FORCES PAKISTAN
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاک، لانس نائیک شہیدسپن وام اور میران شاہ میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں 10 اور 11 دسمبر کی شب کی گئیں
مزید پڑھ »
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاکآئی ایس پی آر نے بتایا کہ 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی رات کو ضلع لکی مروت میں کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے
مزید پڑھ »
سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 2 خوارج ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتاردونوں ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
جنوبی وزیرستان میں خوارج کی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش، 16 جوان شہیدمکین میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوراج مارے گئے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ، 16 جوان شہیدسیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارجیوں کو ہلاک کردیا
مزید پڑھ »
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں7 خوارج ہلاک، ایک جوان شہیدخوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین شہید ہوگئے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »