دونوں ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کر کے معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو خوارج کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کیا گیا۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی ار کا کہنا ہے یہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ اعلامیے کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلین اپ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔Dec 07, 2024 10:37 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک، 6 جوان شہیدخیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں آپریشن، 6 خوارج زخمی حالت میں گرفتار
مزید پڑھ »
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج ہلاکہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے
مزید پڑھ »
سیکیورٹی فورسز کی بنوں اور خیبر میں کارروائی، 8خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 2جوان شہیددہشت گرد کارروائیوں میں ملوث خوارج نے سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا
مزید پڑھ »
بلوچستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خوارج ہلاک اور دو زخمیآپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین خوارج ہلاک اور دو زخمیآپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا،آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 2 دہشتگرد ہلاکاسپن وام میں دو الگ کارروائیوں میں 4 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »