جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مملکت آصف علی زرداری نے بیان میں جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران 13 خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کررہی ہیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔
دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا میں 13 خوارج کو نے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ قوم کو سیکورٹی فورسز کے نڈر جوانوں پر فخر ہے۔ ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کے مکمل سد باب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی
صدر وزیراعظم سیکیورٹی فورسز دہشتگردی جنوبی وزیرستان فتنہ الخوارج
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دہشتگرد حملے میں اے پی ایس پشاور کے بچوں کے قتل عام کو 10 سال ہوگئےسانحہ اے پی ایس کی یاد کے موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا
مزید پڑھ »
فریال محمود کی مختصر لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دیاداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈانس پیش کیا ہے
مزید پڑھ »
صدر اور وزیراعظم کا قائد اعظم کو خراج عقیدتصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناح کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کی ہے۔
مزید پڑھ »
رنبیر کپور کا انکشاف: عالیہ نے پوچھا، 'کشور کمار کون ہیں؟'اداکار نے اپنے دادا راج کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے راج کپور فلم فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان بھی کیا
مزید پڑھ »
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیابی: 13 خوارج ہلاک24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن کیا۔ آپریشن میں 13 خوارج ہلاک ہوئے جو سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم رہنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھ »
پی این ایس معاون کا کینیا کا خیرسگالی دورہ، میڈیکل کیمپ کا انعقادکینیا کے عوام نے پاک بحریہ کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا
مزید پڑھ »