24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن کیا۔ آپریشن میں 13 خوارج ہلاک ہوئے جو سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم رہنے کا اعلان کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہوئے، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی
لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کے مکمل سدباب تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ وزیراعظم محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت آپریشن کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو ناز ہے، ہمارے جوانوں نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ان شاءاللہ عوام کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے
دہشتگردی خوارج سکیورٹی فورسز آپریشن جنوبی وزیرستان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں آپریشن میں 13 خوارج ہلاکسیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 13 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھ »
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں7 خوارج ہلاک، ایک جوان شہیدخوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین شہید ہوگئے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
جنوبی وزیرستان میں خوارج کی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش، 16 جوان شہیدمکین میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوراج مارے گئے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاک، لانس نائیک شہیدسپن وام اور میران شاہ میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں 10 اور 11 دسمبر کی شب کی گئیں
مزید پڑھ »
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ، 16 جوان شہیدسیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارجیوں کو ہلاک کردیا
مزید پڑھ »
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین خوارج ہلاک25 اور 26 نومبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب حسن خیل میں خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو ناکام بنایا گیا
مزید پڑھ »