سانحہ اے پی ایس کی یاد کے موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا
آرمی پبلک اسکول پشاور میں 10 سال قبل سفاک دہشتگردوں نے علم کی پیاس بجھانے والے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا، حملے میں معصوم طلباء سمیت 147 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر پہنچ کر اے پی ایس کا گھیراؤ کیا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6 خودکش حملہ آوروں کو طویل آپریشن کے بعد مار ڈالا، درندہ صفت دہشتگردوں کے حملے میں 122 معصوم طلباء سمیت 147 افراد شہید ہوئے، دہشتگردوں سے مقابلے میں دو افسروں سمیت 9 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا اور قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے نتیجے میں جہاں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوا وہیں علم دشمن عناصر کے ناپاک ارادے بھی خاک میں مل گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے سانحہ اے پی ایس کے 10 سال ہونے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے ہمیں دہشتگردی کے خلاف بحیثیت قوم متحد کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگرد 144 معصوم جانوں کو ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا کرگئے، وقت اس سانحے اور ان معصوم بچوں کی جدائی کا صدمہ مٹا نہیں سکتا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر سے ہمت اور جواں مردی سے نبرد آزما ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکے شہدا کو خراجِ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی؛ کھارادر میں نجی اسپتال کے باہر فائرنگ سے خاتون جاں بحقفاطمہ کو اس کے مقتول شوہر کے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، ایس ایس پی عارف عزیز
مزید پڑھ »
اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود لبنان میں فضائی حملے کیےاسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود لبنان کے جنوبی علاقے میں فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھ »
توہین رسالت کے الزام پر شہری کو عدالت کے اندر قتل کرنے والے ملزم کو عمر قیدملزم نے 29 جولائی 2020 کو پشاور کے سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شہری طاہر نسیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا
مزید پڑھ »
ڈیجیٹل انفراسٹریکچر اور سائبر خطرات کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے پی ٹی اے کا اہم قدمپی ٹی اے اور نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے
مزید پڑھ »
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن، 19 ڈوبنے والے ماہی گیروں کو بچالیاسبحان اللہ نامی لانچ کے ماہی گیروں نےلانچ میں پانی بھر جانے کے باعث ڈوبنے کی اطلاع دی تھی، ترجمان پی ایم ایس اے
مزید پڑھ »
کراچی؛ پولیس کا گٹکا ماوا کارخانے پر چھاپہ،5 ملزمان گرفتار، ایس ایچ او معطلایس ایس پی ویسٹ نے مبینہ سرپرستی کے الزام میں ایس ایچ او گلشن معمار اور ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن کو معطل کر دیا
مزید پڑھ »